ذولفقارمرزا کی بریت کے فیصلے کیخلاف اپیل سے متعلق سندھ ہائیکورٹ نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
تفصیلات سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا و دیگر کی بریت کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ پراسیکیوٹر جنرل نے اپیل کے ساتھ دستاویزات منسلک کرنے کے لیے مہلت مانگ لی جس کے بعد عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
ڈاکٹرذوالفقار کیخلاف بدین میں دہشتگردی دفعات کے تحت 4 مقدمات درج کیے گئے تھے۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیس میں شریک ملزمان کی تعداد 52 سے زائد ہے۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کو 2 مقدمات میں بری کردیا تھا۔
مقدمات میں ذوالفقار مرزا پر قتل کی کوشش، جلاؤ گھیراؤ کے الزامات تھے۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ذوالفقار مرزا اور دیگر کو 2 مقدمات میں بری کردیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں :
اسلام آباد میں سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے نے فائر بریگیڈ میں یونین پر لگائی گئی پابندی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کی فائر بریگیڈ میں یونین پر لگائی گئی پابندی کے خلاف دائر درخواست سماعت ہوئی جس پرعدالت نے میونسپل کارپوریشن اسلام سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 21 مئی تک جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی جبکہ سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کی طرف سے وکیل نعیم بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔نعیم بخاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کو اختیار نہیں کہ وہ فائر بریگیڈ میں یونین کی سرگرمیوں پر پابندی لگا سکے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
