
انڈر 19 ورلڈ کپ میں فائنل اسٹیج سج گیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ دیکھنے کی توقع کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم نے مسلسل چوتھی بار آئی سی سی انڈر19ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ انگلینڈ نے افغانستان کو بارش کی نظر ہونے والے میچ میں ڈی ایل قانون کے تحت 15 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی جبکہ بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے سیمی فائنل میں 96رنز سے شکست دے کر فائنل میں اپنی نشست کو محفوظ کیا۔
دونوں ٹیمز نے لیگ میچز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
یاد رہے بھارتی اسکواڈ میں یش دھول (کپتان) ، شیخ رشید، آرادھیا یادو، دنیش بانا، راج باوا، انشور گوتم، راج وردھن ہنگرگیکر،ہرنورسنگھ ،مانو پاریکھ، وکی اوستوال ،انگکرشرگھوونشی ، روی کمار، گروسنگوان ، سدھارتھ یادو، نشانت سندھو، کوشل تمبے، واسو وتس شامل ہیں۔
دوسری جانب انگلش سائیڈ میں ٹام پریسٹ(کپتان) تھامس اسپن وال، سونی بیکر،ناتھن بارن ویل ، جارج بیل ، جیکب بیتھیل، جوشوا بائیڈن، جیمز کولس، الیکس ہارٹن، ولیم لکسٹن، ریحان احمد، جیمز ریو،جیمز سیلز، فتح سنگھ، جارج تھامس انگلش سائیڈ کا حصہ ہیں۔
کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مقابلہ کانٹے دار ہوگا جبکہ ٹرافی کے لیے انگلینڈ کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News