Advertisement
Advertisement
Advertisement

تن تنہا کلمہ حق کا نعرہ لگانے والی مُسکان خان کے لئے بڑا اعلان

Now Reading:

تن تنہا کلمہ حق کا نعرہ لگانے والی مُسکان خان کے لئے بڑا اعلان

بھارت میں انتہا پسند ہندؤوں کے سامنے تن تنہا کلمہ حق کا نعرہ بلند کرنے والی بہادر مُسکان خان کے لئے جاپانی تنظیم نے اسکالر شپ کا اعلان کر دیا۔

جاپان کی مشہور و معروف کاروباری تنظیم پاک جاپان بزنس کونسل نے نڈر اور بے خوف مُسکان خان کے لئے جاپان سمیت کسی بھی ملک میں اعلیٰ تعلیم کی اسکالر شپ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

پاک جاپان برنس کونسل کے صدر رانا عابد حسین نے بہادر مُسکان خان کے والدین کے نام ایک خط تحریر کیا ہے جس میں انہوں نے مُسکان خان کی ہمت اور بہادری کو سلام پیش کیا۔

صدر رانا عابد حسین نے خط میں لکھا کہ وہ اپنی اس ہندوستانی بہن اور بیٹی کے جذبہ ایمانی سے بہت متاثر ہیں ، مُسکان خان نے تن تنہا انتہا پسند جنونی ہندؤوں کے سامنے کلمہ حق کہا۔

Advertisement

رانا عابد حسین نے کہا مُسکان خان کے اس عمل سے پوری دنیا کے مسلمانوں اور عالمی برادری کی توجہ بھارت کی جانب مرکوز ہو گئی ہے جہاں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روز کا معمول بن چکا ہے۔

پاک جاپان بزنس کونسل کے صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ مُسکان خان کے اللہ اکبر کے نعرہ نے تمام عالم اسلام کو تازہ دم کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین گاڑیوں کی ٹکر سے 15 افراد کی ہلاکت
اسرائیل عالمی امن کیلیے مسلسل خطرہ ، جنگی جرائم پر جواب دہ ٹھہرایا جائے ، اسحاق ڈار
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر