Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، یاسمین راشد

Now Reading:

مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں یوم یکجہتی کشمیر واک میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ آج سب مقبوضہ کشمیرکی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 5فروری کا دن ہمیں مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے مظالم کی دردناک یاد دلاتا ہے، مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر پر امن برصغیر کا خواب ہمیشہ ادھورا رہے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکے مسلمانوں کو آزادی دیئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ناممکن ہے،    بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر گولیاں برچھا کر درندگی کی گھٹیا مثال قائم کی ہے۔

یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان پوری دنیامیں مسئلہ کشمیراجاگرکرنے والے پاکستان کے پہلے لیڈر ثابت ہوئے ہیں۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیرمیں پرامن مسلمانوں پر ظلم وستم کا نوٹس لے، غاصب مودی سرکارکے ہاتھ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے، پاکستانی قوم مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر