Advertisement
Advertisement
Advertisement

کووڈ 19 کی وبا 52 لاکھ بچوں کو والدین اور سرپرستوں سے محروم کرگئی

Now Reading:

کووڈ 19 کی وبا 52 لاکھ بچوں کو والدین اور سرپرستوں سے محروم کرگئی

کورونا کی عالمی وبا نے پوری دنیا کو شدید متاثر کیا ہے۔ محتاط اندازے کے مطابق اس تین سالہ وبا نے کم ازکم باون لاکھ بچوں کو یتیم بنایا ہے۔

اس ضمن میں عالمی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے بھارت، برطانیہ اور پیرو جیسے ممالک سے حاصل شدہ ڈیٹا کا ایک محتاط جائزہ لیا تھا۔ اس طرح براہِ راست 33 لاکھ بچے والد یا والدہ سے محروم ہوئے اور اگر ان میں پالنے اور نگرانی کرنے والے نانا اور نانی یا دادا دادی کو شامل کیا جائے تو ان کی شفقت سےمحروم ہونے والے بچوں کی تعداد 52 لاکھ سے زائد ہوجائے گی۔

لیکن امریکی سی ڈی سی اور عالمی ادارہ صحت نے بار بار کہا ہے کہ دنیا بھر میں کووڈ 19 سے ہلاکتوں کی تعداد درست رپورٹ نہیں ہوئی اور ان میں کم سے کم 8 سے 10 گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔ لیکن یہ تعداد سب سے زیادہ افریقہ میں ہوسکتی ہے جہاں باقاعدہ اموات کی رپورٹنگ اور ڈیٹا بیس کا شدید فقدان ہے۔

لیکن ان سرپرستوں میں سے چار میں سے تین والد تھے اور اوسطاً 10 سے 17 برس کے بچے اپنے باپ کی شفقت سے محروم ہوگئے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کی حکومتیں ان بچوں کی کفالت اور دیکھ بھال میں اپنا کردار ضرور ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر