عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ لاہور میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے بارے میں مختلف تجاویز سے آگاہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہر میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ صفائی کے پلان کی روزانہ مانیٹرنگ کی جائے اور شہر میں زیرو ویسٹ آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صفائی کے حوالے سے شکایت نہیں ہونی چاہیے، صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا ایل ڈبلیو ایم سی کی ذمہ داری ہے، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں قابل عمل ماڈل سے متعلق امور جلد طے کئے جائیں۔
چیف سیکرٹری، سیکرٹری ہاؤسنگ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری خزانہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
