خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ لانگ مارچ کا مقصد عمران خان سے جان چھڑانا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے جھوٹ بولا کہ ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دوں گا،آرٹیکل 62/63 کے تحت عمران خان کے خلاف کیس ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان صادق اور امین نہیں رہے ہیں۔
پی پی رہنما نے کہاکہ ہمارا احتجاج خاموش احتجاج ہوگا جیسا گاندھی نے کیا تھا، ہم روڈ بلاک کرنے پتھراؤ یا جلاؤ گھیراؤ کرنے نہیں جارہے ہیں، دیکھنا اس احتجاج میں عوام کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی ورکرز بھی ہوں گے، ان کے ورکرز ہمارے احتجاج میں منہ چھپا کر آئیں گے۔
خورشید شاہ نے کہاکہ چین میں جو وزیر اعظم عمران خان کا استقبال ہوا ہے وہ انڈیکیشن ہے کہ دنیا انہیں پسند نہیں کررہی ہے، انہوں نے اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو، بے نظیر بھٹو، آصف زرداری، نواز شریف چین جاتے تھے کیسا شاندار استقبال ہوتا تھا، انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔
خورشید شاہ نے کہاکہ ملک میں مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل بنا دیا ہے،جب تک ملک میں مہنگائی بیروز گاری ہے ہماری جنگ جاری رہے گی،عوام کی عمران خان سے جان چھڑانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لانگ مارچ کا مقصد کسی کیلئے مسئلہ پیدا کرنا نہیں ہے،لانگ مارچ کا مقصد عمران خان سے جان چھڑانا ہے،مہنگائی ختم ہوسکتی ہے،جو لوگ چیختے روتے ہیں انہیں گھروں سے باہر آکر اپنا حق مانگنا چاہئے۔
پی پی رہنما نے کہاکہ سیاسی جماعتیں پہلے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں،مگر اب ایگریسو اس لئے نہیں تھے کہ لوگ کہتے کام کرنے نہیں دیا گیا،ہم نے تین سال آواز اٹھائی مگر کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کی،سب کو سمجھنا چاہئے کہ اپوزیشن نے یہ اچھا کام کیا ہے۔
خورشید شاہ نے کہاکہ ہم نے انہیں کہا کہ ملک کے مفاد اور مسائل کیلئے ہم آپ کے ساتھ ہیں مگر انہوں نے ہماری پیشکش ٹھکرادیں،پہلے روز سے کہتا ہوں کہ سیاست میں کچھ بھی حرف آخر نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی کا احتجاج 27 فروری سے شروع ہوکر یکم مارچ کو سکھر پہنچے گا،عوام کو کہتا ہوں لانگ مارچ میں شریک ہوں ،عمران خان کس بات پر احتجاج کر رہے ہیں کہ انہوں نے مہنگائی کی ہے،یہ حکومت 2018 کی معیشت واپس کردیں ہم احتجاج موخر کردیں گے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ یہ تو سبسڈی شدہ اشیا آٹا،دال،چاول ،چینی بھی نہیں دے رہے،یہ کس کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں،لوگوں کو بیوقوف سمجھتے ہیں،انہیں مشورہ دیتا ہوں عوام اشتعال میں ہے خدارا ان کے پاس نا جائیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمارا احتجاج عوام کو اٹھانے کیلئے ہے،مار ڈھاڑ کیلئے نہیں ہے،اسٹیٹ بینک آئی ایم ایف کے ہاتھ میں دینے سے بہت بڑا نقصان ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
