Advertisement
Advertisement
Advertisement

نوبیا زی 40 پروپہلا وائرلیس میگنیٹک چارجنگ سے لیس اینڈرائیڈ فون

Now Reading:

نوبیا زی 40 پروپہلا وائرلیس میگنیٹک چارجنگ سے لیس اینڈرائیڈ فون

موبائل فون اس دور کی ایک ایسی ایجاد ہے جس میں آئے دن نت نئے فیچرمتعارف کئے جارہے ہیں، اور دنیا بھر کی تمام ہی موبائل کمپنیاں اس دوڑ میں شامل ہیں کہ کس طرح موبائل کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے چینی کمپنی نوبیا نے ایک نیا اسمارٹ فون زی 40 پرومتعارف کرایا ہے جس میں دو اہم فیچر شامل کئے گئے ہیں جو اس سے پہلے کسی فون میں نہیں دئے گئے تھے۔

اس حیرت انگیز فون میں دیے جانے والے پہلے فیچرمیں 64 میگا پکسل مین کیمراہے جس کے لئے آئی ایم ایکس 787 سنسر استعمال کئے گئے ہیں، جو 35 ایم ایم لینس سے لیس ہے۔

دوسرا خاص فیچراس کے گریوٹی ایڈیشن میں پہلی بار کسی بھی اینڈرائیڈ فون میں میگنیٹک وائرلیس چارجنگ کی موجودگی ہے جو اسے دوسرے تمام موبائل سے ممتاز کرتی ہے۔

Advertisement

نوبیازی 40 پرو کے اس شاندار فون میں فرنٹ پر 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن 144 ہرٹزریفریش ریٹ سپورٹ دیا گیا ہے۔

جبکہ اس فون میں کواکوم کا نیا اسنیپ ڈراگون 8 جنریشن 1 پراسیسر موجود ہے۔

نوبیا زی 40 پرو 8، 12 اور 16 جی بی ریم اور 125، 256، 512 اور ایک ٹی بی اسٹوریج کے آپشنز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

اس حیرت انگیز فون کے بیک پر 3 کیمرے دیے گئے ہیں جس کا مین کیمرا64 میگا پکسل کا ہے جو بائی ڈیفالٹ 16 میگا پکسل فوٹو لے سکتاہے۔

دوسرا کیمرا 50 میگا پکسل الٹراوائیڈ اور تیسرا8 میگا پکسل ٹیلی فوٹوکیمرا ہے جس کے ساتھ 5 ایکس آپٹیکل زوم دیا گیا ہے، جبکہ سیلفی کیمرا16 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔

Advertisement

فون کے اندر دیر پا بیٹری 5000 ایم اے ایچ بیٹری 80 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

نوبیا زی 40 پرو میں اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج آئی او ایس 12 کے ساتھ کیا گیا ہے جبکہ فنگر پرنٹ سنسراسکرین بھی نصب ہے۔ لیکن اس فون میں مائیکروایس ڈی پورٹ اور ہیڈ فون جیک نہیں دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کے لئے پیش کیا جارہا ہے اور 8 جی بی ریم اور128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 94 ہزارپاکستانی روپے سے زائد میں دستیاب ہوگا۔

جبکہ گریویٹی ایڈیشن کا 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل ایک لاکھ 19 ہزار پاکستانی روپے سے زائد میں فروخت کے لئے پیش کیا جائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر