چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیکس کلچر فروغ پا رہا ہے۔
ڈاکٹر اشفاق احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انعامی اسکیم کا مقصد قومی ذمہ داری کا احساس دلانا ہے، ہم چاہتے ہیں ہر شخص ذمہ داری کے ساتھ ٹیکس ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 53 ہزار رسیدیں پوائنٹ آف سیل نظام کے تحت رجسٹرڈ ہوئی ہیں، رسیدوں کی تصدیق کروانے والوں کی تعداد سترہ ہزار تک ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ ماہ 10 ہزار افراد نے رسیدوں کی تصدیق کی تھی۔
چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ملک میں ٹیکس کلچر فروغ پا رہا ہے، خریداری کے وقت لازمی پکی رسید مانگیں، بطور شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف رجسٹرڈ ریٹلر کے پاس جائیں اور اگر آپ کو رسید نہیں ملتی تو وہاں پر رسید کیلئے اصرار کیا جائے۔
ڈاکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ رسید حاصل کرنے کے بعد اس کی تصدیق بھی لازمی کروائیں، رسید کی رجسٹریشن کے ذریعے ہم ٹیکس کو قومی خزانے میں جمع کروانے کو یقینی بنائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
