ایم کیو ایم کے سابق رکن اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے رابطہ کمیٹی سے استعفی دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سہیل منصور کا کہنا تھا کہ پارٹی کی کچھ غلط پالیسیوں کی وجہ سے نالاں ہوں، پارٹی نہیں چھوڑ رہا نہ ہی پیپلز پارٹی میں جارہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت کارکن ایم کیو ایم کا حصہ ہوں، میں ذاتی حیثیت میں یہاں موجود ہوں، اگر متحدہ نے اپنا کوئی امیدوار لانے کا فیصلہ نہیں کیا تو اختلاف نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میں نثار کھوڑو کے سامنے کاغذات جمع نہیں کرواؤں گا، یہ نشست پیپلز پارٹی کی ہے اور پیپلز پارٹی کو ہی ملنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
