گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ میں گورنر پنجاب نے کیلیفورنیا اور پنجاب کو سسٹر اسٹیٹس قرار دینے کی منظوری کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
ThankU California for formally declaring Punjab Province as a SISTER state of California via ACR 104. Great outcome of my last visit of USA in 2021 when the BILL was moved in State of California Assembly. This’ll promote multi-dimensional collaboration. Special thanks to @asif4CA pic.twitter.com/FKdowMfkzx
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) February 16, 2022
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے منظوری پر اسپیکر کیلی فورنیا ا ینتھنی’تمام اراکین اور ڈیمو کریٹک رکن آصف محمود کا شکریہ بھی ادا کیا۔
جاری کردہ پیغام میں گورنر پنجاب نے لکھا کہ کیلی فورنیاحکومت پنجاب میں زراعت ، صحت،یونیورسٹیز میں اصلاحات کیلئے بھی تعاون کر یگی۔
چوہدری محمد سرور نے لکھا کہ مجھے خوشی ہے ایک سال پہلے میں نے کیلی فورنیا جاکر جومشن شروع کیا وہ آج مکمل ہوچکا ہے، کیلی فورنیاحکومت اور پنجاب حکومت کوایک دوسرے کے تجربات سے بھر پور فائد ہ حاصل ہوگا۔
جاری پیغام میں گورنر پنجاب لکھتے ہیں کہ الحمد للہ آج پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سفارتی محاذ پر کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ میں دنیا میں جہاں بھی جاتا ہوں میرا مقصد پاکستان کی ترقی اور خوشحال کیلئے کام کر نا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
