Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو روس سےمتعلق اپنے موقف سے آگاہ کردیا، امریکا

Now Reading:

پاکستان کو روس سےمتعلق اپنے موقف سے آگاہ کردیا، امریکا
دورہ روس

امریکا اور پاکستان کے درمیان طویل مدتی تعاون اور اشتراک رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے پاکستان کو روس سےمتعلق اپنے موقف سے آگاہ کردیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں میڈیا بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان طویل مدتی تعاون اور اشتراک رہا ہے۔

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا اپنے مفادات کے لیے جمہوری اور خوشحال پاکستان کے ساتھ شراکت داری بہت اہم سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیے: وزیر اعظم عمران خان کا روس میں پرتپاک استقبال، گارڈ آف آنر

نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا وزیراعظم پاکستان کے دورہ روس سے باخبر ہے، ہم نے اپنے موقف سے پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ ہم یوکرین کا معاملہ جنگ کے بجائے سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کے خواہشمند ہیں۔

Advertisement

ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہر ذمہ دار ملک کو چاہیے کہ وہ روس کے صدر ولادیمیر پیوتن کے یوکرین سےمتعلق ارادوں پر تشویش کا اظہار کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یوکرین تنازع کے تناظر میں روس کے دو بڑے مالیاتی اداروں پر پابندی لگائی جاچکی ہے اور اگر روس نے مزید پیش قدمی کی تو پابندیاں بھی بڑھائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز 2 روزہ سرکاری دورے پر روس پہنچے ہیں، جہاں وہ روس کے صدر سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوٹ بوٹ میں ننھا فلسطینی زہران ممدانی ، ویڈیو وائرل
امریکا نے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی خلاف ورزیاں جاری
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
امریکا کیلیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کا جدید ترین طیارہ بردار جہاز سمندر میں اتار دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر