Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں انفینکس کا پہلا 5 جی فون متعارف

Now Reading:

پاکستان میں انفینکس کا پہلا 5 جی فون متعارف

دنیا بھر کی موبائل بنانے والی کمپنیاں ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی جدت لے کر آرہی ہیں اور ہر نیا فون نئے اور منفرد فیچرکے ساتھ صارفین کے لئے پیش کیا جاتا ہے تاکہ انہیں پہلے سے زیادہ بہتر انداز میں سروس فراہم کی جاسکے۔

اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے انفینکس نے اپنا پہلا5  جی فون پاکستان میں فروخت کے لئے پیش کردیا ہے۔

واضح رہے کہ انفیکس زیرو اس کمپنی کا پہلا 5 جی فون بھی ہے جسے ابھی تک کے سفر میں ایک بڑی پیشرفت کہا جائے تو بے جانہ ہوگا۔

جہاں تک بات ہے اس شاندار فون میں پراسیسر کی تو وہ میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 900 پراسیسرہے جبکہ ڈیزائن میں دیکھا جائے تو یہ 2021 کے اوپوفائنڈ ایکس 3 پرو سے مشابہت رکھتا  ہے۔

Advertisement

انفینکس نے فون کے ڈیزائن کو یونی کرو کا نام دیا ہے اور اس کے بیک کیمرا سیٹ اپ کسی قدر فائنڈ ایکس پرو سے ملتا جلتا ہے۔

انفینکس زیرومیں حیرت انگیز طور پر 6.78 انچ کا بڑا ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن اور120 ہرٹزریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

ڈسپلے میں 16 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

اس فون میں اگراسٹوریج کی بات کی جائے تو 8 جی بی  ریم اور128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے تاہم اس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسٹویج کو مزید بڑھایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

انفینکس زیرو5 جی میں دیرپا 5000 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ موجود ہے جبکہ اس میں ایک نیا منفرد فیچر ہیٹ پائیٹ ہے جوفون کے  ٹمپریچر کو کنٹرول میں رکھتا ہے۔

اس فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے ایکس او ایس 10 سے کیا ہے۔

اس بہترین فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ دیاگیا ہے جس کا مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو(2 ایکس زوم سپورٹ) اور 2 میگا ڈیپتھ سنسر کیمرے بھی دیے گئے ہیں۔

انفینکس کا یہ شاندار فون پاکستان میں 49 ہزار999 روپے میں فرخت کے لئے پیش کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر