Advertisement
Advertisement
Advertisement

جلد دنیا کو ایک اور تباہ کن وبا کا سامنا ہو سکتا ہے، بِل گیٹس

Now Reading:

جلد دنیا کو ایک اور تباہ کن وبا کا سامنا ہو سکتا ہے، بِل گیٹس

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ کورونا کے بعد دنیا کو جلد ایک اور ہلاکت خیز وبائی مرض کا سامنا ہوسکتا ہے۔

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد دنیا کو جلد ایک اور خطرناک اور ہلاکت خیز وبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لیکن اگر ابھی سے تیاری کی جائے تو آنے والی وبا سے بچا جا سکتا ہے۔

موجودہ وبا کے حوالے سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے اطمینان کا اظہار کیا اور بتایا کہ کورونا کے بدترین اثرات ختم ہو رہے ہیں کیونکہ آبادی کے بڑے حصے میں اس مہلک وائرس کے خلاف قوت مدافعت پیدا ہو گئی ہے اور اب وہ اس کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔

ان کا مزید کہا کہ نئی اومیکرون کی شدت میں بھی کافی کمی آئی ہے اور یہ اتنا ہلاکت خیز بھی ثابت نہیں ہوا جس سے یہ بات واضح ہوئی کہ کورونا کے خلاف سماج میں مدافعت پیدا ہوگئی ہے۔

لیکن اس انٹرویو میں بل گیٹس نے ایک اور پیشگوئی کرتے خبردار کیا کہ دنیا کو جلد نئی وبا کا سامنا ہوسکتا ہے۔

Advertisement

دنیا بھر میں پولیو مہم چلانے والے بل گیٹس نے نئی وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے یہ اُمید بھی ظاہر کی ہے کہ اگر ابھی سے تحقیق اور تیاری کی جائے تو جلد آنے والی اس وبا سے لڑنا ممکن ہوگا اور دنیا اس سے بھی نمٹ سکتی ہے۔

بل گیٹس نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وبا کے باعث شدید بیماری کے خطرات جو بنیادی طور پر بڑھاپے، موٹاپے یا ذیابیطس کے ساتھ منسلک ہوتے ہیں اب اس کے امکانات ڈرامائی طور پر کم ہوتے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
پنجاب میں مون سون اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے لگے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر