Advertisement
Advertisement
Advertisement

آریان خان بالی وُڈ میں اپنا ڈیبیو کیسے کریں گے؟

Now Reading:

آریان خان بالی وُڈ میں اپنا ڈیبیو کیسے کریں گے؟

بالی وُڈ کے کنگ خان شاہ رُخ نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ان کے بیٹے آریان کو اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رُخ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ان کے بیٹے آریان خان کو اداکاری سے بلکل دلچسپی نہیں البتہ وہ فلم سازی کے تخلیقی پہلو کی طرف مائل ہیں آریان بطورِ مصنف بالی وُڈ میں ڈیبیو کریں گے اور انہوں نے اس پر کام بھی شروع کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آریان نے ایک ویب سیریز اور ایک فیچر فلم لکھنے سے اپنے کیرئیر کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اس ویب سیریز کے لئے ایمیزون پرائم اور فیچر فلم کو ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ نے بینک رول کیا ہے۔

ایمیزون پرائم سیریز کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ایک ڈائی ہارڈ (فین) مداح کی زندگی کے بارے میں ہے جس میں کچھ سنسنی خیز مناظر دیکھنے کو ملیں گے تاہم فیچر فلم کے حوالے سے اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ آریان جس سیریز اور فیچر فلم پر کام کر رہے ہیں فی الحال اس کی اسکرپٹنگ جاری ہے بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان اس سیریز اور فیچر فلم کے مضوعات پر بلال صدیقی کے ساتھ بطورِ مصنف کام کر رہے ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ دنیا بھر میں بالی وُڈ کے کنگ خان بھی کئی مرتبہ اپنی لکھنے میں دلچسپی اور لکھنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں تاہم شاہ رُخ کے بیٹے آریان ان کی یہ خواہش پوری کرنے کے لئے جلد بالی وُڈ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

 یاد رہے کہ شاہ رُخ خان کی بیٹی سوہانا بھی زویا اختر کی ہدایتکاری میں جلد نیٹ فلکس کی ایک ویب سیریز میں اپنا ڈیبیو کرنے والی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر