خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ٹانک میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں جعلی مشروبات کا یونٹ سیل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ٹانک میں جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹری پر چھاپا مار کر جعلی مشروبات برآمد کر لیں۔
فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران یونٹ سے 10 ہزار لیٹر سے زائد جعلی مشروبات برآمد کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی کارروائی، 240 لیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف
حکام نے بتایا کہ مشروبات کو ضلع ٹانک اور لکی مروت کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا، کارروائی کے دوران فیکٹری سیل کر کے دو افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ یونٹ سے فلنگ مشینیں اور پیکنگ میٹریل بھی ضبط کرلئے ہیں۔
ڈی جی فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، صحت عامہ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
