Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کا دہشتگرد حملوں کی کوشش ناکام بنانے والے بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام

Now Reading:

وزیراعظم کا دہشتگرد حملوں کی کوشش ناکام بنانے والے بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام

وزیراعظم نے بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی کوشش کو ناکام بنانے  والے بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ہم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پنجگور اور نوشکی، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہاکہ قوم ہماری سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد ہے جو ہماری حفاظت کے لیے بڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔

بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی کوشش کو فورسز نے ناکام بنا دیا

بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دہشتگرد حملوں کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنادیا اور فائرنگ کے شدید تبادلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے گزشتہ شام بلوچستان کے 2 مقامات پنجگور اور نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر حملے کی کوشش کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچاتے ہوئے دونوں حملوں کو کامیابی سے پسپا کر دیا گیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آرکے مطابق پنجگور میں دہشت گردوں نے 2 مقامات سے سیکیورٹی فورسز کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم فوجی جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی نے دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا جب کہ دہشت گرد فرارہوگئے ہیں اور کچھ کی ہلاکتوں کا تعین کیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر