Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہی ہے، یاسمین راشد

Now Reading:

تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہی ہے، یاسمین راشد
یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہی ہے۔

یاسمین راشد نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے کانووکیشن 2022 میں بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی۔

کانووکیشن میں گورنر پنجاب اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عامرزمان خان کی جانب سے صحت کے شعبہ میں تاریخی اقدامات اٹھانے پر ڈاکٹر یاسمین راشد کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کانووکیشن میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج تمام گریجوایٹس، والدین اور اساتذہ کو کامیابی پر مبارکباد دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ گنگارام اسپتال اور لیڈی ولنگٹن اسپتال نے پہلے دن سے مریضوں کی خدمت کی ہے، اس اسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک بنانے کا 20سال پرانا خواب پورا ہورہا ہے۔

Advertisement

یاسمین راشد نے کہا کہ ماں اور بچہ کی صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنا وزیراعظم عمران خان کا ویژن تھا، گنگارام اسپتال میں 600 بستروں پر مدر اینڈ چائلڈ بلاک بنارہے ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ گنگارام اسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک اپنی نوعیت کا منفرد اسپتال ہوگا، اساسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں یوروگائیناکولوجی اور آنکولوجی سمیت تمام سپر اسپشلٹیز کے شعبہ جات ہونگے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ گنگارام اسپتال میں مدر اینڈ چائلڈ بلاک ٹیسٹنگ بی بے کی سہولت دینے والا ملک کا پہلا اسپتال ہوگا، اس اسپتال کے مدر اینڈ چائلڈ بلاک پر تیز اور بروقت پیش رفت پر وائس چانسلر اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دور درازعلاقہ جات میں اس کے علاوہ آٹھ مزید مدر اینڈ چائلڈ اسپتال بنارہے ہیں، ماضی کی کسی حکومت نے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کا نہیں سوچا۔

انکا کہنا ہے کہوزیراعظم عمران خان نے حلف اٹھانے کے بعد اپنی پہلی تقریر میں ماں اور بچہ کی صحت کی بہترسہولیات فراہم کرنے پر زور دیا تھا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے ذریعے عوام کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرنے کیلئے اگلے تین سال میں 400ارب روپے خرچ کررہی ہے۔

Advertisement

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کا پیسہ عوام پر خرچ کررہی ہے، 31 مارچ 2022 تک پنجاب کے تمام 3کروڑ سے زائد خاندانوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈ فراہم کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر