
انضمام الحق ہائی پرفارمنس سنٹرملتان میں بدھ کے روز چھ روزہ لیول-2 کوچ ایجوکیشن کورس کا آغاز ہوا جس میں 28 کرکٹرز شامل ہیں جن میں عابد علی ٹیسٹ کرکٹر بھی شامل ہیں۔
کورس کے دوران شرکاء کوچنگ کی مہارتوں کے وسیع شعبے میں تربیت حاصل کریں گے جس میں ویڈیو تجزیہ، کوچنگ کا طریقہ کار، کرکٹ، بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مہارتوں میں بائیو مکینکس پر اثرات اور اطلاق شامل ہیں۔
کورس کرنے والے کرکٹرز میں میں عبدالوہاب، عابد علی، علی عباس، امجد اقبال، بدر علی، فیصل خان، گل محمد، جمیل خان، جاوید اقبال، کامران احمد، محمد نعیم، محمد نعمان، محمد اویس، محمد شہزاد، محمد عمر، محمد زاہد، محتشم علی، مدثر رضا، اویس احمد، پرویز اقبال، ریاض کیل، شاہد خان، شاہد یوسف، شہزاد ملک، شیر حسن، سید عرفان اللہ، سید عمر جاوید اور ظہور احمد شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News