Advertisement
Advertisement
Advertisement

اینٹی کرپشن پنجاب کی کرپٹ افسران کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

Now Reading:

اینٹی کرپشن پنجاب کی کرپٹ افسران کے خلاف کارروائیاں، 2 ملزمان گرفتار

اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے کرپٹ افسران کے خلاف کارروائیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  کارروائی کے نتیجے میں دریا پر فلڈ بند کی تعمیر میں 4 کروڑ 70 لاکھ کی کرپشن کرنے پر 2 ریٹائرڈ سب انجینئرز گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن پنجاب نے طارق محمود اور ارشاد احمد گوہر کو  گرفتار کیا، ملزمان محکمہ انہار کی مشنری ڈویژن میں ملازم تھے۔

 ڈی جی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ملزمان نے فنڈز وصول کر لیے مگر مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں چندربن فلڈ بند  تعمیر نہ کیا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے بتایا کہ 2020 میں مقدمہ درج کیا گیا اور پیروی نہ کرنے پر دونوں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا۔

Advertisement

ڈی جی اینٹی کرپشن کا کہنا تھا کہ سرکل آفیسر ڈی جی خان نے ملزمان کو ملتان سے گرفتار کیا، درخواست گزار بلقیس بیگم نے ملزمان پٹواری شاہد محمود، آصف اقبال اور عمر فاروق کے خلاف مقدمہ نمبر 19/2019 تھانہ راولپنڈی میں درج کروایا۔

ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم آصف اقبال مقدمہ میں نامزد پٹواری شاہد محمود کا منشی ہے جبکہ آصف اقبال نے غیرقانونی طور پر درخواست گزار بلقیس بیگم کی زمین عمر فاروق کو منتقل کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شہری عمر فاروق نے مقدمہ میں نامزد پٹواری اور اسکے منشی کی مدد سے زمین اپنے نام پر منتقل کروائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر