Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ: 5 سے 11 سال کے بچوں کے لئے کورونا ویکسین لگوانے کی مدت میں توسیع

Now Reading:

برطانیہ: 5 سے 11 سال کے بچوں کے لئے کورونا ویکسین لگوانے کی مدت میں توسیع

 برطانیہ نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کورونا ویکسین لگوانے کی مدت میں توسیع کردی

برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے اتوار کو اپنے کورونا ویکسینیشن پروگرام میں توسیع کی ہے تاکہ 5 سے 11 سال کی عمر کے  بچوں کا احاطہ کیا جا سکے۔ ویکسین لگوانے کے لئے وہ بچے اہل ہوں گے  جو ذیابطیس سمیت دیگر سنگین بیماریوں میں مبتلا نہ ہوں۔ نیشنل ہیلتھ سروس انگلینڈ اور حفاظتی ٹیکوں کی مشترکہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تقریباً 500,000  بچے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک کے لیے تیار ہیں۔ 

نیشنل ہیلتھ سروس کے نائب سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ ویکسین کوویڈ سے ہونے والی شدید بیماری کے خلاف اہم تحفظ فراہم کرتی ہے۔ اس لیے یہ ضروری ہے کہ  کم عمر افراد کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

اب تک لاکھوں کی تعداد میں ٹیکے لگائے جانے کے باعث ہزاروں نوجوان محفوظ ہو رہے ہیں۔ ہماری والدین سے اپیل ہے کہ وہ آگے آنے میں دیر نہ کریں۔

نیشنل ہیلتھ سروس نے پہلے  12 سال سے زائد عمر کے گروپ کے لیے کورونا ویکسین کی منظوری دی تھی جس کے بعد بارہ سے سترہ سال کی عمر کے ساڑھے تین ملین لوگوں کو ویکسین فراہم کی گئی۔

Advertisement

برطانیہ کی ویکسین منسٹر میگی تھروپ کا کہنا تھا کہ میں چاہوں گی کہ والدین کو یقین دلایا جائے کہ بچوں کے لیے کوئی نئی ویکسین تب تک منظور نہیں کی جائے گی جب تک کہ ویکسین حفاظت، معیار اور تاثیر کے متوقع معیارات پر پورا نہ اترے۔

 یاد رہے، جے سی وی آئی  نے تازہ ترین رپورٹ جاری کی جس میں تمام 16 اور 17 سال کے بچوں کو ان کی دوسری خوراک کے بعد بوسٹر ڈوز حاصل کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر