 
                                                                              چینی خلائی ایجنسی نے نئے چینی قمری سال پر اپنے مریخی سیٹلائیٹ تیان وین ون کی ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ ایک طرح کی سیلفی ویڈیوہے جس میں خلائی مشن کا غالب حصہ نظر آرہا ہے جس میں شمسی سیل اور انجن نمایاں ہیں۔ ایک جانب تو خلا کی تاریکی ہے اور دوسری جانب قوسی شکل میں سرخ سیارہ مریخ نمایاں ہے۔
تیان وین ون لگ بھگ ایک برس سے مریخ کے گرد چکر کاٹ رہا ہے۔ اسے جولائی 2020 میں زمین سے مریخ کی جانب بھیجا گیا تھا اور فروری 2021 میں یہ کامیابی سے مریخی مدار میں داخل ہوکر گردش کرنے لگا تھا۔ تاریخی طور پر یہ چین کا پہلا مشن ہے جو کامیابی سے مریخ تک پہنچا ہے۔
China's Mars probe Tianwen-1 extended festival greetings to the Chinese people with stunning video footage captured by a camera on its orbiter to snap selfies above the red planet on Monday, the eve of the Chinese Lunar New Year https://t.co/6lCYTk7zEf pic.twitter.com/GfSe3tBZEJ
— China Xinhua News (@XHNews) January 31, 2022
اس مشن کے دو حصے تھے یعنی ایک لینڈر اور دوسرا روور ہے جو مریخی فرش پر موجود ہے اور گھوم پھر رہا ہے۔ اس مشن میں ایک مریخی سیٹلائٹ بھی شامل ہے اور یہ اسی سے لی گئی سیلفی ویڈیو ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 