Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کیسز کی وجہ سے 48 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے، شہرام ترکئی

Now Reading:

کورونا کیسز کی وجہ سے 48 تعلیمی اداروں کو بند کردیا گیا ہے، شہرام ترکئی

صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ کورونا کیسز کی وجہ سے 48 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم خبیر پختونخوا شہرام خان ترکئی کی زیر صدارت کورونا صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری ایجوکیشن یحییٰ اخونزادہ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر نیاز، ڈائریکٹر ایجوکیشن خافظ محمد ابرہیم اور محکمہ صحت و تعلیم  کے دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

 صوبائی وزیر تعلیم نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جن تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز سامنے آئے وہ تعلیمی ادارے صرف 7 دنوں کے لئے بند کیے جائیں۔

 انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کیا جائے، یکم فروری سے جاری کورونا ویکسین کمپین میں 12 سال سے زائد عمر کے تمام بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے۔

Advertisement

  شہرام ترکئی نے کہا کہ کورونا گائیڈ لائنز کے مطابق کم ویکسینیشن والے اسکولوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

 انکا کہنا ہے کہ محکمہ صحت صوبے کے تمام اضلاع کے نجی اور سرکاری سکولوں میں کورونا ٹیسٹنگ کی تعداد کو بڑھائے، کورونا کیسز کی وجہ سے 48 تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے، جن میں 18 میل اور 30 فیمیل سکول شامل ہیں۔  جبکہ ابھی تک 306 اساتذہ اور 630 طلباوطالبات کورونا سے متاثر ہیں۔

اجلاس میں وزیر تعلیم کو بریفنگ دی گئی کہ 21 لاکھ 66 ہزار آٹھ سو نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلباء وطالبات جن کی عمر 12 سال سے زائد ہے کے تقریباً 55 فیصد ویکسینیشن مکمل کی گئی ہے۔

 بریفنگ میں بتایا گیا کہ نجی اور سرکاری اسکولوں کے تقریباً 82 فیصد ملازمین کی ویکسینیشن بھی مکمل ہے۔

وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے مزید کہا کہ پورے صوبے کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں کورونا کی صورتحال کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر