Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا سے متاثرہ افراد منشیات کا استعمال بڑھا دیتے ہیں، تحقیق میں انکشاف

Now Reading:

کورونا سے متاثرہ افراد منشیات کا استعمال بڑھا دیتے ہیں، تحقیق میں انکشاف

ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے شکار افراد جہاں ڈپریشن کے شکار ہوتے ہیں وہیں ان میں منشیات کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے۔

سینٹ لوئی سیںٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے کورونا کو مات دے کا صحتیاب ہونے والے افراد کی عادات اور جسمانی صحت کے حوالے سے یہ انکشاف کیا ہے کہ تندرست ہونے کے بعد ان افراد میں نشہ آور چیزیوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

 اس تحقیقی مطالعہ جس کے نتائج طبی جریدے برٹش میڈیکل جنرل (بی ایم جے) میں شائع ہوئے ہیں، یہ تحقیق امریکہ میں کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں بھی اس بات معاملے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

اس تحقیق میں جنوری 2021ء تک کورونا سے متاثر ہوکر صحت یاب ہونے والے ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا تھا جس کے جائزے کے بعد جس یہ بات سامنے آئی کہ کورونا وائرس انسانی صحت پر دور رس اثرات مرتب کرتا ہے۔

تحقیقی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا سے متاثر ہونے والے 40 فیصد سے زائد افراد ذہنی تناؤ، الجھن کا شکار ہوجاتے ہیں اور انتہائی حساس ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان میں منشیات کے استعمال کا رجحان بڑھ جاتا ہے۔

Advertisement

کئی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس جسمانی صحت کے ساتھ دماغی صحت کو بھی بری طرح سے متاثر کرتا ہے بالخصوص 60 سال یا اُس سے زائد عمر کے افراد کا دماغ بہت زیادہ متاثر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ کورونا سے متاثر ہونے والے 60 سال اس سے زیادہ افراد کے لوگوں کو صحت یابی کے بعد بھی نیند کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے باعث وہ ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں اور اس ڈپریشن کے اثرات کی وجہ سے وہ منشیات کے استعمال کو بڑھا دیتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
پنجاب کی جیلوں میں قید سینکڑوں مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر