Advertisement
Advertisement
Advertisement

عام مشیں سے کپڑوں میں کڑھائی کریں اورسلیقہ مند ہونے کی داد پائیں

Now Reading:

عام مشیں سے کپڑوں میں کڑھائی کریں اورسلیقہ مند ہونے کی داد پائیں

خواتین اگر سلائی کڑھائی کرنا جانتی ہیں تویہ ان کے سلیقے مند ہونے ایک نشانی ہے۔ اکثر خواتین کو سلائی اور ہاتھ کی کڑھائی تو آتی ہے لیکن مشین کی کڑھائی صرف مخصوص مشیںوں کے ذریعے ہی کی جاتی ہے، جو اسی مقصد کے لئے بنائی جاتی ہیں اور یہ کافی مہنگی بھی ہوتی ہیں۔

دیکھا جائے تو عام سلائی کی مشینیں تو ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں اورتقریباً تمام ہی خواتین سلائی کرنا بھی جانتی ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا کہ اس مشین سے بھی کڑھائی کی جا سکتی ہے، جسے بازار سے تیار کروایا جائے توکئی ہزار روپے خرچ ہوں گے۔

یہاں پرعام سلائی مشین سے کڑھائی کرنے کا آسان طریقہ سیکھایا جارہا ہے جس کے بعد آپ خود گھر میں کڑاھائی کرسکتی ہیں۔

آپ جس طرح کا ڈیزائن بنانا چاہتے ہیں پہلے اسے ایک کاغذ پر پینسل اور پین کی مدد سے بنالیں، پھر کپڑے پربکرم لگا کر اس کاغذ کو بھی چپکا دیں جس پر آپ نے ڈیزائن بنایا ہے، اس کے بعد بابن میں دھاگہ ڈالیں اور کپڑے کو الٹا کر کے مخالف سمت سے سلائی کریں۔

سلائی صرف کڑھائی کے ڈیزائن پر کریں اور پھر سوئی کی مدد سے موتیوں کو ٹانک دیں۔ اس طرح گھر بیٹھے اپنی من پسند کڑھائی کریں وقت کے ساتھ پیسے بھی بچائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر