Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں بارش کے باعث ٹریفک جام، شہری پریشان

Now Reading:

کراچی میں بارش کے باعث ٹریفک جام، شہری پریشان

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے پانی  کے باعث ٹریفک جام ہوگیا۔

کراچی کے علاقوں ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد ، گلشن اقبال ، حسن اسکوائر ، جیل روڈ ، صدر آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف، شارعِ فیصل، پرانی سبزی منڈی، پی ای سی ایچ سوسائٹی، بہادر آباد، شہید ملت، گلشنِ اقبال سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش اور بوندا باندی ہوئی بارش کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام ہوگیا۔

تیز بارش کے باعث شہر کے نشیبی علاقے اور سڑکیں زیر آب آگئی، جس سے مسافروں کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

کراچی میں بارش، کے الیکٹرک نے الرٹ جاری کردیا

ترجمان کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ شہرقائد کے مختلف علاقوں سے بارش کی اطلاعات ہیں بارش کے موسم میں شہری برقی آلات کے استعمال میں خصوصی  احتیاط کریں۔

Advertisement

  ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش اور کھڑے پانی میں موٹر جیسے برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے اس لیے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت  عارضی طور بجلی بند کی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کراچی میں بوندا باندی، موسم خوشگوار

ترجمان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ذرائع سے بجلی کا حصول اور کنڈے  جان لیوا حادثات کا سبب بنتے ہیں، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں،  ٹی وی انٹر نیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ کے الیکٹرک صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور فیلڈ اسٹاف الرٹ پر ہے جبکہ شہری شکایت کی صورت میں 118 کال سینٹر، 8119 پر ایس  ایم ایس یا کے الیکٹرک سوشل میڈیا پلیٹ فورم پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مضتلف علاقوں میں بوندا باندی ہورہی ہے جو شام تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر