
پاکستان کے فاسٹ بالر محمد حسنین کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دیئے جانے پر تجزیہ نگار نے کہا کہ بھارتی بالر بمرا کا ایکشن حسنین سے زیادہ مشکوک ہے۔
انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ایک تجزیہ نگار ایان پونٹ جو کرکٹ پر گہری نظر رکھتے ہیں نے گزشتہ روز اپنے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شئیر کی ہیں۔
پوسٹ میں ایان پونٹ نے پاکستانی بالر محمد حسنین اور بھارتی بالر جسپریت بمرا کے بالنگ ایکشن کی تصاویر بھی شئیر کی ہیں۔
این پونٹ نے کہا کہ لوگ بھارتی بالر بمرا کے ایکشن کو قانونی قرار دیتے ہیں تو پھر محمد حسنین کا بالنگ ایکشن غیر قانونی کیوں ہے۔
AdvertisementPeople saying Bumrah chucks it when he doesn't and 'why' is Hasnain under the scanner. To clear up what I am seeing, here is likely what ICC were interested in. I mentioned a while ago it was worth addressing this for Hasnain. pic.twitter.com/53IkLOXbCM
— Ian Pont Official (@Ponty100mph) February 7, 2022
ایان پونٹ نے مزید کہا کہ آئی سی سی کو اس معاملے میں دلچسپی دکھانی ہو گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے محمد حسنین کا بالنگ ایکشن آسٹریلیا میں رپورٹ ہوا تھا ، جہاں وہ بگ بیش لیگ میں کھیل رہے تھے۔
محمد حسنین کا بالنگ ایکشن جنوری میں بگ بیش لیگ کے دوران امپائر نے رپورٹ کیا تھا، جس کے بعد انہیں مزید میچز میں حصہ لینے سے روک دیا گیا تھا۔
فاسٹ بالر محمد حسنین کا بالنگ ایکشن لاہور کی لیبارٹری میں ٹیسٹ ہوا جس کی رپورٹ کے مطابق محمد حسنین کا ایکشن غیر قانونی قرار پایا گیا۔
مشکوک بالنگ ایکشن کی رپورٹ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی محمد حسنین کو پی ایس ایل 7 کے میچز سے باہر کر دیا ہے۔
فاسٹ بالر اپنے بالنگ ایکشن کی درستگی تک بین الاقوامی کرکٹ سے دور رہیں گے، محمد حسنین نے پاکستان کے لئے 18 ٹی ٹوئنٹی اور 8 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔
محمد حسنین نے 75 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے ہیں جس میں انہوں نے 92 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News