Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینگروز کو اسپن جال میں الجھا کر شکار کرنے کا پاکستانی منصوبہ

Now Reading:

کینگروز کو اسپن جال میں الجھا کر شکار کرنے کا پاکستانی منصوبہ

پاکستان آسٹریلیا کے مابین کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز میں شاہینوں نے کینگروز کے شکار کے لیے اسپن ہتھیاروں کو تیز کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی ٹیسٹ سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل آف اسپنر ساجد خان کا کہنا ہے کہ اپنی فلائٹیڈ ڈیلیوریز سے حریف بیٹرز کو گھماؤں گا۔ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی موجودگی سودمند ثابت ہوئی ہے۔ معروف اسپنر یاسر شاہ سے بھی بھت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔

ٹریننگ کیمپ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپنر کا کہنا تھا کہ دو ہفتے قبل لاہور میں کیمپ بھی فائدہ مند رہا۔ کراچی میں تیاریوں کا مزید موقع ملا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 24 برس بعد آسٹریلوی ٹیم پاکستان آرہی ہے۔ وہ ایک مضبوط اور اچھی ٹیم ہے۔ ہمیں ان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم کے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز موجود ہیں۔

ساجد خان نے کہا کہ میرا ہدف ہے کہ پاکستان کے لیے طویل خدمات دوں، کوشش ہوگی کہ آسٹریلیا کو ہراکر ٹیسٹ فارمیٹ کی بہترین ٹیم بنیں، گراؤنڈ میں محنت جاری ہے۔

Advertisement

اپنے نرالے جشن کے انداز پر اسپنر کا کہنا تھا کہ لوگ کہتے ہیں میں بھارتی بلے باز شیکھر دھون کی نقالی کرتا ہوں لیکن یہ تاثر درست نہیں ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر