
یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلینسکی نے کہا ہے کہ یوکرینی فوج نے روس کو دارالحکومت کیف پر قبضہ کرنے سے روک دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق گزشتہ روز ایک ویڈیو خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے ان کا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔ یوکرینی فوج کا کیف اور اردگرد کے شہروں پر کنٹرول ہے۔‘
انہوں نے روسی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ولادیمیرپیوٹن پر حملہ روکنے کے لیے دباؤ ڈالیں۔ ’ان لوگوں کو روکیں جو آپ سے جھوٹ بول رہے ہیں، ہمارے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں اور پوری دنیا کے سامنے جھوٹ بول رہے ہیں۔
یوکرین کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ سنیچر تک روسی حملوں سے تین بچوں سمیت 198عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ ’بدقسمتی سے حملہ آوروں نے ہمارے 198 افراد کو ہلاک کیا ہے جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔
دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادومیر زلینسکی نے کہا ہے کہ روسی افواج سے لڑنے کے لیے مغربی ’پارٹنرز‘ ہتھیار بھجوا رہے ہیں۔
یوکرین کے صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ روس کو سوئفٹ کے مالیاتی نظام سے بھی علیحدہ کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News