Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کا محسن بیگ کے گھر چھاپہ غیر قانونی قرار دینے والے جج کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ

Now Reading:

حکومت کا محسن بیگ کے گھر چھاپہ غیر قانونی قرار دینے والے جج کیخلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ
محسن بیگ

حکومت نے صحافی محسن بیگ کے گھر پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے گزشتہ روز مارے گئے چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے والے اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے محسن بیگ کیس سے متعلقہ وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ وزیر اعظم سے آج ملاقات ہوئی ان کو محسن بیگ کیس سے متعلق بریفنگ دی، وزیراعظم سے ملاقات کے وقت اٹارنی جنرل بھی موجود تھے۔

نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ نور مقدم کیس اور اسامہ ستی کیس سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے بریفنگ میں بتایا کہ جب ہم نے محسن بیگ کو پیش کردیا تھا تو عدالت کا ابزرویشن دینا قانونی طور پر نہیں تھا، وزیراعظم کو بتایا کہ کل ہائی کورٹ میں محسن بیگ کیس میں عدالت میں موجود ہوں گا، وزیراعظم نے کہا کوئی قانون سے بالا تر نہیں سب قانون کی نظر میں برابر ہیں۔

ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا کوئی میڈیا سے ہو یا کسی اور شعبہ سے ہو قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، وزیر اعظم نے کہا مختلف ذرائع کے ذریعے ہمارے خلاف منفی پراپیگنڈہ ہورہا ہے۔

Advertisement

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ وزیر اعظم نے کہا حکومت کے اچھے کاموں کو بھی کچھ لوگ منفی پراپیگنڈہ کے ذریعے غلط پیش کر رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا جو لوگ اچھا کام کر رہے ہیں میڈیا اسکو منفی طریقے سے کر رہا ہے۔

دوسری جانب نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ چھاپے کو غیرقانونی قرار دینے والے جج کے خلاف ریفرنس لانے کا فیصلہ کیا ہے اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ ریفرنس کا فیصلہ کریں گے۔

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے درخواست دائر کریں گے کہ کیا یہ آبزرویشن متعصبانہ نہیں ہے۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ کسی بھی جج کے خلاف غیرقانونی کارروائی نہیں ہو رہی ہے اور ہم عدالت میں پیش ہو کر اپنا مؤقف پیش کریں گے، ہم قانون کی عمل داری کی بات کرتے ہیں اور اس پر عمل کریں گے۔

یاد رہے اسلام آباد کی سیشن عدالت نے صحافی محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ غیر قانونی قرار دے دیا ہے، آئی جی اسلام آباد کو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت بھی کردی گئی، سیشن عدالت نے ایف آئی اے سے مقدمے کا ریکارڈ مانگا تو ٹیم انہیں لے کر انسداد دہشت گردی عدالت پہنچ گئی جہاں محسن بیگ کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

عدالت میں محسن بیگ نے کہا انہیں کیا معلوم تھا کہ سادہ کپڑوں میں ایف آئی اے کے اہلکار ہیں وہ سمجھے گھر میں ڈاکو گھس آئے ہیں۔

Advertisement

وکیل محسن بیگ نے کہا کہ 9 بجےایف آئی آر ہوئی جب کہ ساڑھے 8 بجےٹیم گھر پرپہنچی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ کی واضح ہدایات ہیں کہ یونی فارم کے بغیر نہیں جاسکتے۔

جج نے ریمارکس دیےکہ حراست غیر قانونی ثابت ہوئی تو کارروائی ہوگی، ریکارڈ دینے میں ناکامی پرایف آئی اے نے واپسی کی راہ لی جس کے بعد اسلام آباد پولیس محسن بیگ کوانسداددہشتگردی عدالت لے آئی دوران سماعت محسن بیگ نے کہا میں سمجھا ڈاکو گھس آئے ہیں مجھے کیا معلوم تھا کہ سادہ کپڑوں میں ایف آئی اے والے ہیں۔

محسن بیگ نے کہا کہ میرے تمام ہتھیاروں کا لائسنس موجود ہے پولیس کو بھی خود کال کی تھی جج انسداد دہشت گردی عدالت نےکہا کہ یہ بات تو تفتیش میں ثابت ہو گی کہ کیا ہوا؟ عدالت نے محسن بیگ کو تین روزہ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے گزشتہ جب ایف آئی اے محسن بیگ کو گرفتار کرنے ان کے گھر پہنچی تو صحافی نے مزاحمت کی الٹا ایف آئی اے کے اہلکاروں کو ہی پکڑلیا۔

لیکن اس مزاحمت کے بعد ایف آئی اے نے محسن بیگ کو گرفتار کرلیا اور ساتھ لے گئی، ایف آئی اے نے وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر محسن بیگ کے خلاف کارروائی کی تھی لیکن محسن بیگ کی مزاحمت کے بعد پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم محسن بیگ کی گرفتاری کے لیے ان کے گھر گئی، گرفتاری کے دوران ایف آئی اے کی ٹیم کے ساتھ مزاحمت ہوئی اور ملزم نے فائرنگ کی، فائرنگ سے ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔

Advertisement

شام کو محسن بیگ کے گھر پر دوبارہ چھاپہ مارا گیا، گھر کی تلاشی لی گئی، پھر بجلی کاٹ دی گئی ، محسن بیگ کے گھر باہر پولیس تعینات کردی گئی ، گلی کو بھی شہریوں کے لیے بند کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر