اسلامیہ کالج پشاور کے ملازمین نے وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شرکاء کا کہنا ہے کہ حکومتی اعلان کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔
شرکاء نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ میں 37 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا جو ابھی تک ملازمین کو نہیں دیا گیا، ادارے کی معیار روز بروز گر رہی ہے، دوران کلاس بجلی چلی جاتی ہے۔
شرکاء نے مزید کہا کہ وائس چانسلر انتظامی امور نمٹانے میں ناکام ہوچکا ہے، اسلامیہ کالج میں کئی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔
’ پاکستان کی سرفہرست کارپوریشنز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں ‘
چند روز قبل ہی وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی سرفہرست کارپوریشنز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں۔
وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا تھا کہ میری اپیل پر کم تنخواہ والے ملازمین کی اجرت میں 44 فیصد جبکہ دیگر کی تنخواہوں میں 15-25 فیصد اضافے کے اعلان پر میں سیرین ایئر کے ایئر وائس مارشل (ر) صفدر کامشکورہوں۔
I appreciate Serene Air's AVM Safdar(R) for responding to my call & announcing pay rise of 44% for low paid employees & 15-25% for other employees. I urge the top 100 corporations in Pak, who made record profits of Rs.950 bn in the last yr, to also raise their employees salaries.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 29, 2022
انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس 950 ارب کا منافع کمانے والی پاکستان کی بڑی 100 کارپوریشنز سے بھی میری التماس ہے کہ وہ بھی اپنے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائیں۔
دوسری جانب وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ کورونا وبا کے اثرات کے باوجود وزیراعظم عمران خان کی بہترین معاشی پالیسیوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔
فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وہ کاروبار جنہوں نے منافع کمایا ہے اب وہ وزیراعظم کی خاص اپیل پر اسکا فائدہ تنخواہیں بڑھا کر اپنے ملازمین کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
