
حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا مسئلہ عرصہ دراز سے ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ چھینا جھپٹی میں گولیاں مارنے کا سلسلہ اب بڑھتا جارہا ہے، پولیس میں 37 ہزار اہلکار صرف کراچی میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آدھے پولیس اہلکار پروٹوکولز میں چلتے ہیں، سرکاری پروٹوکول ختم کردیا جائے تو امن و امان میں بہتری آسکتی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی شہر میں لوٹ مار جاری ہے، ملزمان درجنوں وارداتیں کرنے لگے ہیں۔
رواں برس لوٹ مار کی مختلف وارداتوں میں 16 افراد قتل ہوئے جبکہ کراچی میں 3ہزار 800 سے زائد موبائل فونز چھین لئے گئے۔
جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں میں یکم جنوری سے 20 فروری تک 20 سے زائد گاڑیاں چھینی گئیں اور شہرہوں سے اسلحے کے زور پر 670 سے زائد موٹر سائیکلیں بھی چھینی گئیں۔
اس کے علاوہ موٹرسائیکل لفٹرز 6 ہزار سے زائد موٹرسائیکلیں لے اڑے جبکہ 300 کے قریب گاڑیاں چوری ہوئیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News