Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایشیا کے سب سے بڑے ائیر شو کا سنگا پور میں آغاز

Now Reading:

ایشیا کے سب سے بڑے ائیر شو کا سنگا پور میں آغاز

منگل کو شروع ہونے والے ایونٹ، کا انعقاد ہر دو سال بعد ہوتا ہے جس میں ایشیا کے طول و ارض میں موجود ممالک کی سینکڑوں ایئر لائنز، ہوائی جہاز بنانے والے اور صنعت کے دیگر فریقین کو اپنے جدید ترین آلات دیکھانے اورنئی ممکنہ معاہدوں کے لیے اکٹھا کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سنگاپور میں رواں ہفتے ایشیا کا سب سے بڑا ایئر شو ہونے جارہا ہے، جس میں ہوا بازی کے شعبے سے وابستہ افراد کو امید ہے کہ کورونا وائرس کا شکار خطے میں ایئر لائینز کو ایک بار پھر مستحکم ہونے کا موقع ملے گا۔

 

 

Advertisement

واضح رہے، اومیکرون کے باعث امریکہ اور یورپ نے پابندیوں میں پھر بھی نرمی کی ہیں تاہم، ایشیائی ممالک کا حال قدرے مختلف ہے۔ غیر ملکی سیاحوں پر پابندی تاحال عائد ہے اور بہت سے ممالک میں لازمی قرنطینہ ابھی تک موجود ہے۔

یورپی طیارہ ساز کمپنی ایئربس کے ایشیا پیسیفک چیف آنند سٹینلی کا ایئر شو سے قبل ایک فورم میں کہنا تھا کہ جب پابندیوں میں نرمی کی گئی تھی تو شمالی امریکہ اور یورپ میں ریکوری بہت زیادہ ہوئی تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ایشیا کو ابھی اس راستے پر چلنا چاہئیے۔ ہمارے پاس اب بھی قرنطینہ پر مبنی نظام اور سرحدوں کی بندش ہے۔ اسے ہٹانا ہوگا تاکہ نقل و حرکت کی آزادی واپس آئے اور اس کے نتیجے میں مطلوبی نائج حاصل کیے جاسکیں۔

علاوہ ازیں، ائیر شو کے آرگنائزر ایکسپیریا کے منیجنگ ڈائریکٹر لیک چیت لام کا ائیر شو کے بابت کہنا تھا کہ یہ تقریب حل تلاش کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے تاکہ ہم بحالی کے لیے تیار ہو سکیں۔

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے جنوب مشرقی ایشیا کے سربراہ الیکس فیلڈمین کا کہنا تھا کہ حکومتوں کو صنعت کے مستقبل کے حوالے سے اپنی سمت درست کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم
اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس
کیا دوحہ حملے میں واشنگٹن معاونت شامل تھی ؟ امریکی حکام کاجواب دینے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر