Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ وائی فائی کی سست رفتار سے پریشان ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ وائی فائی کی سست رفتار سے پریشان ہیں؟
انٹرنیٹ

وائی فائی کی اسپیڈ بڑھانے کے 8 آسان ترین طریقے ان پر عمل سے آپ کا انٹرنیٹ چلے گا نہیں بلکہ دوڑے گا

انٹرنیٹ کی بہترین سروسز سے مستفید ہونے کے لیے وائی فائی اسپیڈ کا بہترین ہونا بہت ضروری ہے۔ لیکن بسا اوقات تیز رفتار انٹرنیٹ کے باوجود وائی فائی سگنلز کم یا نہ ہونے کے برابر رہ جاتے ہیں۔

وائی فائی کی رفتار سست پڑنے کے بہت سے عوامل ہیں جن میں استعمال کنندگان کی تعداد، راؤٹر کا مقام اور اس کی سیکیوریٹی خامیاں سر فہرست ہیں۔

عموما ہر وائی فائی راؤٹر میں یوزر کی ایک مخصوص تعداد رکھی جاتی ہے۔ یوزر کے حد سے تجاوز کرنے کی وجہ سے راؤٹر پیچھے سے ملنے والی بینڈودتھ کو اینڈ یوزر تک اچھی طریقے نہیں پہنچا پاتا، جس کا نتیجہ سست رفتار کی شکل میں سامنے آتا ہے۔

اگر آپ وائی فائی کی سست رفتار کا شکار ہیں تو پھر ذیل میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد کرکے آپ انٹرنیٹ کی بہترین رفتار سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

راؤٹر کو کھلی جگہ پر رکھیں

Advertisement

وائی فائی کی رفتار میں راؤٹر کے مقام کو بھی نہایت اہمیت حاصل ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق وائی فائی کے سگنلز اوپر سے نیچے کی طرف سفر کرتےہیں۔ اگر آپ نے راؤٹر کو کسی کیبن، میز یا صوفے کے پیچھے یا زمین سے درمیانی فاصلے یا نیچے رکھا ہوا ہے تو اس کے سگنلز کا پھیلاؤ کم ہوجاتا ہے۔

وائی فائی راؤٹر کو ہمیشہ گھر کے درمیانی حصے میں قدرے بلند جگہ پر رکھیں تاکہ ہر جگہ ایک جیسی سگنل کوریج ملے۔ راؤٹر کو ایسی جگہ رکھا جائے جہاں اسے بہت زیادہ گرمی یا بہت زیادہ سرد موسم ، براہ راست دھوپ یا بارش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

نیا راؤٹر لگائیں

دیگر برقی ڈیوائسز کی طرح وائی فائی کی بھی ایک عمر ہوتی ہے۔ جب کہ راؤٹر کا معیار بھی انٹر نیٹ کے رفتار پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اگر آپ کا وائی فائی راؤٹر کافی پرانا ہوچکا ہے تو سب سے پہلے اسے فیکٹری ری سیٹ کرکے چیک کرلیں۔

ری سیٹ کے باوجود بھی اس کی کارکردگی پر کوئی فرق نہیں پڑتا تو پھر کسی اچھی کمپنی کا راؤٹر خرید لیں۔

راؤٹر خریدتے وقت اپنے محل وقوع، انٹرنیٹ کی رفتار کے ساتھ ساتھ استعمال کنندگان کی تعداد کو بھی مد نظر رکھیں۔

Advertisement

 وائی فائی کو محفوظ بنائیں

عموما بہت سے صارفین یاد رکھنے میں آسانی کی وجہ سے وائی فائی KEY  بہت آسان رکھ لیتے ہیں۔ اپنا وائی فائی پاس ورڈ ہمیشہ مختلف کریکٹرز پر مشتمل رکھیں۔

وائی فائی پاس ورڈ ( سیکیوریٹی کی ) کو کبھی بھی عمومی نہیں رکھیں۔ پاس ورڈ کو الفا نیومیرک کریکٹرز پر مبنی ہونا چاہیئے، مثال کے طور پر wifi12345 کے برعکس WiFI54321#@ ایک مضبوط پاس ورڈ کہلائے گا۔

ہمیشہ جب بھی نیا راؤٹر خریدیں تو سب سے پہلے اس کے ایڈمن پاس ورڈ کو تبدیل کردیں۔ کیوں یہ کمپنی کی طرف سے پری اسائنڈ ہوتا ہے۔  سیکیوریٹی ماہرین کے مطابق وائی فائی کی ہائی جیکنگ میں اس پاس ورڈ کا مرکزی کردار ہوتا ہے۔

اپنے وائی فائی کے فرم ویئر اور پیچز کو ہمیشہ اپ ڈیٹڈ رکھیں۔ وقت پر اپ ڈیٹ سے آپ کا وائی فائی کسی سکیوریٹی خامی کا نشانہ نہیں بن سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر