آپ نے محبت کی کئی کہانیاں دیکھی اور سنی ہوں گی۔ عام طور پر چھوٹی عمر میں شروع ہونے والی یہ لَو اسٹوریز انجام تک پہنچ جاتی ہیں، لیکن کچھ بد قسمت ایسے ہوتے ہیں جن کی محبت ادھوری رہ جاتی ہے، اور اُس کی کسک تاحیات رہتی ہے۔
اگر آپ کو لگتا ہے کہ عاشقوں کا جنون صرف جوانی تک ہی رہتا ہے تو آپ کو آسٹریلیا کے ایک عمر رسیدہ شخص کی لَو اسٹوری ضرور جاننی چاہئے۔
اسّی سالہ بزرگ نے ثابت کردیا کہ پیار کسی عمر کا محتاج نہیں۔
آسٹریلوی شہری رالف گِبز کی عمر 80 سال ہے جنہیں اپنی 84 سالہ محبوبہ کی یاد نے بے بس کردیا ۔
رالف گِبز کی مبینہ گرل فرینڈ کا نام کیرول لَزلے ہے جو بیمار تھیں اور خود سے چلنے پھرنے کے لائق بھی نہیں تھیں۔
کیرول ڈیمینشیا اور پارکنسن بیماری میں مبتلا رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی یاد داشت کمزور ہوچکی تھی اور ان کو ہر وقت کسی نہ کسی کی ضرورت ہوتی تھی۔
کیرول کی حالت کے بارے میں آپ کو اسلئے بتایا جارہا ہے کہ اتنی خامیوں کے ساتھ بھی رالف کو صرف اپنی ساتھی کا ساتھ چاہئے تھا اور ان کے لیے ہر قسم کا بندھن توڑنے کے لیے تیار تھے۔
کیرول کا علاج پرتھ شہر کے پاس ہی ایک نرسنگ ہوم میں چل رہا تھا ور انہیں وہیں رکھا گیا تھا۔
رالف چار جنوری 2022 کو کیرول سے ملنے وہاں پہنچے اور انہیں اپنے ساتھ لے کر نکل گئے۔
کیرول کے ساتھ رہنے کی چاہت میں انہوں نے بوڑھی گرل فرینڈ کو آسٹریلیا کے الگ الگ شہروں میں گھمایا اور کوئنز لینڈ کی طرف جانے لگے۔ پرتھ سے کوئنز لینڈ کی دوری تقریباً 4800 کلو میٹر ہے۔
رالف اور کیرول کو پولیس نے ریگستان سے برآمد کیا، جہاں وہ گاڑی چلاتے پائے گئے۔ وہاں درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس تھا اور کیرول کافی گھبرائی ہوئی تھیں۔
محبت کے خمار میں مبتلا جوڑے کو وہیں سے ایئرلفٹ کرکے پرتھ بھیج دیا گیا اور رالف گبز پر کیرول کی زندگی خطرے میں ڈالنے سمیت کئی چارچز لگائے گئے۔
کورٹ میں پیشی کے دوران گبز نے بتایا کہ انہوں نے جو کچھ کیا، پیار میں کیا۔ وہ 15 سال سے اپنی پارٹنر رہیں کیرول کے ساتھ زندگی کے آخری ایام گزارنا چاہتے ہیں۔
کورٹ نے بھی ان کی دلیل تسلیم کرتے ہوئے انہیں سات مہینے کی جیل اور دو سال کا ریسٹریننگ آرڈر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
