
افریقن کپ آف نیشن کے دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل میں سینیگال نے مصر کی فٹ بال ٹیم کو شکست دے کر فتح کا تاج اپنے سر سجا لیا۔
سینیگال نے پہلی مرتبہ یہ اعزاز اپنے نام کیا ہے، اس ایونٹ کی مظبوط دعوے دار مصر کی ٹیم پینلٹی ککس کے اعصاب شکن مقابلے میں ہمت ہار بیٹھی۔
سینیگال کے ساڈیو مین نے اپنے انگلش کلب لیور پول کے ساتھی کھلاڑی اور اس ایونٹ میں مصر کی جانب سے کھیلنے والے محمد صلاح کی ٹیم کے خلاف فیصلہ کن پینلٹی لگائی۔
فائنل میچ میں دونوں ٹیموں مقررہ وقت میں کوئی گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی ، جس کی وجہ دونوں ٹیموں کی جانب سے غیر معمولی طور پر دفاعی انداز تھا۔
میچ کے دوران سینیگال کو ایک پینلٹی ملی مگر ساڈیو مین اس کا فائدہ نہ اٹھا سکے۔
نتیجہ خیز فائنل کے لئے میچ ریفری نے اضافی وقت دیا ، مگر مصر اور سینیگال اس سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکے۔
فائنل کے فاتح کے لئے پینلٹی ککس کے مرحلہ شروع کیا گیا، جس میں مصر کی جانب سے دو ابتدائی پینلٹی ککس ضائع ہوئیں جس کا سینیگال نے بھرپور فائدہ اٹھایا، اور مصر کو 2-4 گول سے شکست دی۔
سینیگال اس سے قبل دو مرتبہ افریقن کپ کے فائنل میں پہنچا تھا ، مگر ایک فائنل میں الجیریا نے شکست سے دوچار کیا ، جبکہ 2019 کے فائنل میں اسے مصر کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔
فتح کے بعد ایک جانب سینیگال کامیابی کا جشن منا رہے تھے تو دوسری جانب محمد صلاح اور مصر کے دوسرے کھلاڑیوں کی آنکھوں سے آنسو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے تھے۔
سینیگال کے کوچ اور سابق کھلاڑی الیو سیسی کے لئے یہ فائنل بہت ہی خصوصی اہمیت کا حامل رہا، وہ اپنے کیرئیر کے دوران اس ٹرافی کو تھام نہ سکے لیکن ان کی کوچنگ میں ٹیم نے ٹرافی اپنے نام کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News