Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور ترکی بہترین دوست ممالک ہیں، شیخ رشید

Now Reading:

پاکستان اور ترکی بہترین دوست ممالک ہیں، شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی بہترین دوست ممالک ہیں۔

ترکی کے نائب وزیرداخلہ اسماعیل گتاکلی کی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی جس میں پاک ترکی دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران پاک ترکی داخلہ وزارتوں کے درمیان تعاون اور اشتراک بڑھانے پراتفاق کیا گیا جبکہ علاقائی سکیورٹی صورت حال، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ پر بھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی بہترین دوست ممالک ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غیر قانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ کی روک تھام دونوں ملکوں کا مشترکہ ہدف ہے، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کررہے ہیں۔

Advertisement

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام مقبوضہ کشمیر پر ترک صدر طیب اردگان کے دو ٹوک موقف کے بہت معترف ہے، پاکستان اور ترکی کے درمیان سیاحت اور کاروبار کے فروغ کیلئے مزید آسانیاں پیدا کرینگے۔

ملاقات میں ترک نائب وزیر داخلہ نے شیخ رشیداحمد کے لئے ترک ہم منصب کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

ترکی کے نائب وزیرداخلہ اسماعیل گتاکلی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی داخلہ وزارتوں کے درمیان اشتراک بڑھانے کی ضرورت ہے، پاک ترکی داخلہ وزارتوں کے درمیان بہتر روابط سے غیرقانونی امیگریشن کوروکا جاسکتا۔

ملاقات میں ترک محکمہ امیگریشن کے چئیرمین ساوس انلواور ترک سفیر مصطفے احسان یرداکل شامل تھے جبکہ سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر، ایڈیشنل سیکرٹری فخر عالم اور چیرمین نادرا طارق ملک نے بھی ملاقات شرکت کی۔

یاد رہے ترک نائب وزیر داخلہ اسماعیل گتاکلی چار رکنی وفد کے ہمراہ آج ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر