پیکا ترمیمی آرڈیننس
21 فروری سے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پرانے اوقات بحال ہوگئے جبکہ ملازمین اور افسران کی بائیو میٹرک سسٹم حاضری بھی بحال کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے سرکلر جاری کر دیا۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق 21 فوری سے تمام نوعیت کے کیس سنے جائیں گے۔
اس سے قبل کورونا کی پانچویں لہر کے دوران صرف ضمانت، حکم امتناعی، اہم نوعیت کے کیس سنے جارہے تھے۔
رجسٹرار آفس سے جاری سرکلر کے مطابق ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتیں ہفتے میں چھ روز کھلی رہیں گی۔
21 فروری سے 25 فروری تک کا ججز کی ڈیوٹی کا روسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے چیف جسٹس سمیت تمام ججز سنگل، ڈویژن بنچ میں دستیاب ہوں گے۔
آئندہ ہفتے ہائی کورٹ میں نو سنگل جبکہ پانچ ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے۔ لارجر بینچ یا اسپیشل ڈویژن بنچ چیف جسٹس کی ہدایت پر دستیاب ہوگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے نئی ایس او پیز جاری کی تھیں جس کے تحت درخواست دائر کرتے وقت بیان حلفی کی بائیومیٹرک تصدیق روک دی گئی۔
عدالت کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں ہفتے میں پانچ دن کام کرینگی۔ ہفتے اور اتوار کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں بند رہیں گی۔
عدالت کے سرکلر کے مطابق ضمانت، حبس بے جا اور اہم نوعیت کے کیسز سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے۔ کورونا کا شکار ہونے والے ملازمین پانچ روز کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے۔
سرکلر میں عدالت نے ہدایت کی تھی کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے ملازمین ماسک پہنیں اور ایس او پیز پرسخت عملدرآمد کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
