Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کیسزمیں کمی کے بعد عدالتیں معمول پر آنے لگیں

Now Reading:

کورونا کیسزمیں کمی کے بعد عدالتیں معمول پر آنے لگیں
پیکا ترمیمی آرڈیننس

پیکا ترمیمی آرڈیننس

21 فروری سے اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے پرانے اوقات بحال ہوگئے جبکہ ملازمین اور افسران کی بائیو میٹرک سسٹم حاضری بھی بحال کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے سرکلر جاری کر دیا۔

جاری کردہ سرکلر کے مطابق 21 فوری سے تمام نوعیت کے کیس سنے جائیں گے۔

اس سے قبل کورونا کی پانچویں لہر کے دوران صرف ضمانت، حکم امتناعی، اہم نوعیت کے کیس سنے جارہے تھے۔

رجسٹرار آفس سے جاری سرکلر کے مطابق ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتیں ہفتے میں چھ روز کھلی رہیں گی۔

Advertisement

21 فروری سے 25 فروری تک کا ججز کی ڈیوٹی کا روسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ  ہفتے چیف جسٹس سمیت تمام ججز سنگل، ڈویژن بنچ میں دستیاب ہوں گے۔

آئندہ ہفتے ہائی کورٹ میں نو سنگل جبکہ پانچ ڈویژن بنچ دستیاب ہوں گے۔ لارجر بینچ یا اسپیشل ڈویژن بنچ چیف جسٹس کی ہدایت پر دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے نئی ایس او پیز جاری کی تھیں جس کے تحت درخواست دائر کرتے وقت بیان حلفی کی بائیومیٹرک تصدیق روک دی گئی۔

عدالت کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا  کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں ہفتے میں پانچ دن کام کرینگی۔ ہفتے اور اتوار کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتیں بند رہیں گی۔

عدالت کے سرکلر کے مطابق ضمانت، حبس بے جا اور اہم نوعیت کے کیسز سماعت کیلئے مقرر کیے جائیں گے۔ کورونا کا شکار ہونے والے ملازمین پانچ روز کیلئے قرنطینہ میں رہیں گے۔

سرکلر میں عدالت نے ہدایت کی تھی کہ کورونا سے صحت یاب ہونے والے ملازمین ماسک پہنیں اور ایس او پیز پرسخت عملدرآمد کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر