
پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے معروف فلم ڈائریکٹر وجاہت رؤف کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران علیزے شاہ کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے علیزے شاہ کا بدتمیزی کرنے کا مقابلہ چاہے کسی کے بھی ساتھ ہو وہی جیتے گی۔
زرنش نے یہ بیان شو ’وائس اوور مین‘ میں دیا۔ ان کے اس بیان کو غیر مہذب قرار دیا جا رہا ہے جب کہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے زرنش کی بات سے اتفاق بھی کیا ہے۔
اس شو کے مخصوص کلپ کے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کرنے کے بعد، علیزے نے خود ہی اس تکلیف دہ واقعے کا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
متنازع پاکستانی اسٹار نے زرنش کی بات کے جواب بدتمیزی سے دینے کے بجائے مفتی مانک کی طرف سے بیان کردہ اسلامی اقتباس کا انتخاب کیا۔
مفتی مانک کہتے ہیں کہ “یہ توقع نہ رکھیں کہ لوگ آپ کو سمجھیں گے۔ وہ فیصلہ سُنانا اور بولنا پسند کرتے ہیں جیسے وہ جانتے ہوں کہ آپ کس دور سے گزر رہے ہیں۔ سچ یہ ہے کہ وہ نہیں جانتے۔ لہٰذا جب آپ ان کے تبصرے سنتے ہیں تو مایوس نہ ہوں۔ اللہ تعالیٰ سب جانتا ہے۔ مسکرائیں اور آگے بڑھیں۔”
علیزے شاہ نے یہ خاص اسلامی حوالہ شیئر کیا تاکہ زرنش خان نے جو کچھ کہا اس کے بارے میں اپنے پرسکون اور بے پرواہ رویے کو ظاہر کر سکیں۔
نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ جب بات بولڈ ہونے کی ہو تو علیزے شاہ انتہا تک پہنچنے میں بھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرتی ہیں، تاہم خود پر بات آئے تو اسلامی اقتباسات کے ساتھ جواب دینا منافقت اور دوہرے معیار کا مظہر ہے۔
پاکستانی اسٹار متھیرا نے بھی جاری تنازعے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا، “یار وہ ایک بچی ہے اسے نشانہ بنانا بند کرو، ہم نہیں جانتے کہ علیزے کن حالات سے گزر رہی ہے، بچی کو ذرا ایک وقفہ دیں، لوگ کب سیکھیں گے؟”
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News