Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی سلامتی پالیسی سیاست اور سیاسی پارٹیوں سے بالاتر ہوگی، معید یوسف

Now Reading:

قومی سلامتی پالیسی سیاست اور سیاسی پارٹیوں سے بالاتر ہوگی، معید یوسف

مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی سیاست اور سیاسی پارٹیوں سے بالاتر ہوگی۔

معید یوسف نے اسلام آباد میں انسٹی ٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی پالیسی پاکستان کے مستقبل کی راہوں کا تعین کرتی ہے اور دنیا کیلئے بھی اس کے ذریعے ہمارے ملک کو سمجھنے میں آسانی ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی کا مقصد ایک عام پاکستانی کے تحفظ کی ضامن ہے، ہمارے مالی ذرائع کم اور چیلنجز زیادہ ہیں، ہمیں جیو اکنامک کی طرف تیزی سے رخ کرنا ہوگا، جیو اسٹریٹیجک اور جیو پالیٹکس ساتھ ساتھ چلیں گے۔

مشیر قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ ہمیں دنیا کے ساتھ ڈویلپمنٹ پارٹنر شپ کی طرف جانا ہو گا اور اپنے گھر میں ارتعاش ختم کر کے سکون لانا ہوگا۔

معید یوسف نے کہا کہ اگر پاکستانی سیکیورٹی پالیسی کی بنیاد حقائق پر ہے تو ہمیں پالیسی کی ضرورت ہی نہیں، ہم تو حقیقت کو تحریری شکل میں پیش کر رہے ہیں، مسائل ہیں جن کو باقاعدہ اسٹڈی کر کے دیکھا جا رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مشرقی اور مغربی بارڈرز پر چیلنجز ہیں مگر ہمیں اپنے ملک کی ترجیحات کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے، وزیرِ اعظم کی خصوصی ہدایات ہیں کہ سیکیورٹی پالیسی پر انکو رپورٹ کیا جائے تا کہ دیکھا جائے کہ کون سی وزارت اور کون سا ڈپارٹمنٹ اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔

معید یوسف نے کہا کہ پالیسی میں سب کا کردار واضح طور پر متعین کیا گیا ہے جس کی جانچ پڑتال ہو گی، نیشنل سیکیورٹی پالیسی پر بحث بھی کریں، تنقید بھی کریں مگر مشاہدات اور رائے تحریری طور بھی شیئر کریں تاکہ جائزہ لیا جائے۔

مشیر قومی سلامتی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی سیاست اور سیاسی پارٹیوں سے بالاتر ہوگی، کسی سیاسی جماعتوں نے اس پالیسی پر اختلاف نہیں ہے۔

انکا کہنا ہے کہ پالیسی پر عمل درآمد کے حوالے سے شاید کچھ تحفظات ہوسکتے ہیں، پالیسی کا مقصد ملک کو آگے لے کر جانا ہے، وسائل اور محاصل کا منصفانہ تقسیم بھی اس سلامتی پالیسی کا حصہ ہے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔

معید یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر اجاگر کرتا رہے گا، کشمیر ایشو سے نہیں ہٹیں گے، اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر