Advertisement
Advertisement
Advertisement

بابر اعظم کے والد اپنے بیٹے کی حمایت میں بول پڑے

Now Reading:

بابر اعظم کے والد اپنے بیٹے کی حمایت میں بول پڑے

پاکستان سپر لیگ سیزن 7 میں کراچی کنگز کی مسلسل 8 ویں شکست کے بعد جہاں بابر اعظم کو مداحوں کی تنقید کا سامنا ہے وہیں ان کے والد اپنے بیٹے کی حمایت میں بول پڑے۔

بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے اپنے بیٹے کا بھرپور دفاع اور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ۔’بابر نہ گھبراتا ہے اور نہ ہی مایوس ہوتا ہے‘۔

بابر اعظم کے والد اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر بابر اعظم پر ہونے والی تنقیدوں کا جواب بھی سوشل میڈیا پر دیا۔

اعظم صدیق نے سوشل میڈیا پر کہا کہ بابر اعظم نہ گھبراتا ہے اور نہ ہی اس نے کبھی محنت سے جی چرایا ہے، بابر کبھی بھی مشکل حالات میں مایوس نہیں ہوتا۔

اعظم صدیق نے مزید کہا کہ دنیا کے ہر بڑے کھلاڑی ایسے مرحلے سے گزرتے ہیں ، بابر محنت کر رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ دعا ہے جلد بابر کی فارم بحال ہو اور شکستوں کا بھنور سے نکلے۔

Advertisement

بابر اعظم کے والد نے کہا کہ بابر کے فینز دلبرداشتہ نہ ہوں وہ جلد ہی اپنی فارم میں واپس آئے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم نے پی ایس ایل 7 کے رواں سیزن میں بابر اعظم کی قیادت میں انتہائی مایوس کن کھیل پیش کیا اور مسلسل 8 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 کراچی کنگز کے ابھی دو میچ باقی ہیں ، لیکن ان کی ٹیم مسلسل 8 شکست کے بعد پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشیا کپ 2025 : فائنل سے قبل بڑا فائنل ، اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری ، پاک بھارت ٹاکرا آج
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ: بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر