Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناخن کے گوشت میں گھسنے کے مسئلے سے ان گھریلوعلاج سے نجات پائیں

Now Reading:

ناخن کے گوشت میں گھسنے کے مسئلے سے ان گھریلوعلاج سے نجات پائیں

ناخن اور اس کی ارد گرد کی جلد بہت حساس ہوتی ہے یہی وجہ یہاں چوٹ لگ جائے یا جلد اتر جائے توبہت زیادہ تکلیف کا باعث بنتی ہیں۔

 اسی طرح پیروں کے انگوٹھوں میں ناخن کا گھس جانا بھی ایک عام مسئلہ ہے جس سے لوگوں کی بڑی تعداد متاثر ہوتی ہے یہ شکایت ان میں درد کی وجہ بنتی ہے اور انسان چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوجاتا ہے، اس طرح نہ صرف معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوتے ہیں بلکہ پیروں میں انفیکشن کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

اکثر دیکھا گیا ہے لوگوں کی اکثریت اس مسئلے سے برسوں دوچار رہتی ہے جبکہ اس مسئلے سے نجات پانا اتنا مشکل بھی نہیں، اس میں پیروں کے ناخن ایک یا دونوں جانب سے گوشت میں گڑ جاتے ہیں اور بہت تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔

اس مسئلے کی کئی وجہ ہیں جن میں پیر کے حساب سے جوتوں کا انتخاب نہ کرنا، تنگ جوتا، چوٹ کا لگنا، موروثی یا غلط سمت میں ناخن کا ٹنا شامل ہیں، اس طرح یہ پیروں میں درد، سوجن، سرخی اور انفیکشن کا باعث بھی بنتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس مسئلے کے حل میں کچھ گھریلو ٹوٹکے بہت کار آمد ثابت ہوتے ہیں جو یہاں بتائے جارہے ہیں۔

پودینے کا تیل

سب سے پہلے پیروں کو تھوڑی دیر کے لیے پانی میں بھگو دیں یا متاثرہ حصے کی جلد کو صاف کریں،اس کے بعد 2 سے 3 قطرے پودینے کے تیل کے متاثرہ حصے پر لگالیں۔ اس عمل کودن میں 2 بار دہرائیں۔ پودینے کا تیل جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور اس میں منتھول کی کثیر مقدار پائی بھی جاتی ہے جودرد میں کمی لاکر مزید انفیکشن سے بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔

بیکنگ سوڈا

بیکنگ سوڈا کئی بیماریوں میں علاج کی غرض سے استعمال کیاجاتا ہے، یہ قدرتی طور پر جراثیم کش ہوتا ہے اسی لئے یہ ناخن گوشت میں دھنس جانے سے پیدا ہونے والے انفیکشن کا خطرہ کم کرتا ہے، آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا لے کر اس پر چند قطرے پانی ڈال کر گاڑھا پیسٹ بنالیں۔ اب اسے متاثرہ حصے اور ارگرد لگالیں، جس کے بعد بینڈیج سے ڈھک دیں۔

ناریل کا تیل

Advertisement

ناریل کے تیل میں موجود فیٹی ایسڈز فنگل کش اور ورم کش ہوتے ہیں جو کہ گوشت میں دھنس جانے والے ناخن کو باہر نکالنے کے ساتھ درد سے ریلیف فراہم کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لئے چند قطرے ناریل کا تیل لیں اور زخم اور ارگرد کے حصے میں لگائیں، اس عمل کو دن میں 2 بار دہرائیں۔

لہسن

لہسن سپر فوڈ میں شامل ایک ایسی سبزی ہے جس میں اینٹی بایوٹکس جیسی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ لہسن کے 2 سے تین جوے پیس لیں اور پھر انہیں زخم پر لگائیں، اس کے بعد پیسٹ کو بینڈیج سے ڈھانپ کر رات بھر کے لیے چھوڑ دیں۔

پیاز

پیاز زخم مندمل کرنے اور فنگل سے تحفظ دینے میں اپنی مثال نہیں رکھتی، اس مقصد کے لئے  پیاز کو کاٹ کراس کا ایک ٹکڑے کو زخم پر رکھ دیں اور اس پرپٹی باندھ کررات بھر کے لئے رہنے دیں، بہتر نتائج کے لئے یہ عمل رات سونے سے قبل ہی کریں۔

نیم گرم پانی

Advertisement

نیم گرم پانی میں متاثرہ پیر ڈبو کربھی سوجن اور درد میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ اس مقصد کے لیے پیر کو نیم گرم صابن ملے پانی میں 20 منٹ کے لیے ڈبو دیں، یہ عمل دن میں تین بار کرنا اس مسئلے سے جلد نجات میں مدد دے گا۔

نمک

متاثرہ پیر کو اپسم نمک ملے پانی میں 15 سے 20 منٹ کے لیے روزانہ 2 مرتبہ ڈبو دیں، اگر ناخن میں انفیکشن نہیں ہوا ہوگا تو وہ باہر اگنے لگے گا اور پھر اسے اوپر سے مناسب طریقے سے کاٹ لیں۔

روئی

روئی کے ٹکڑے کو سیب کے سرکے میں ڈبو کر متاثرہ جگہ پر رکھیں یہ انفیکشن سے تحفظ دے گا اور ساتھ ہی ناخن کو اندر گھسنے سے بھی بچائے گا، اس کے بعد ناخن باہر کی جانب اگنے لگے گا جسے آسانی سے کاٹا جاسکے گا۔

دانت صاف کرنے والا دھاگہ

Advertisement

جلد میں گھسنے والے ناخن کی سمت کو بدلنے کے لیے دانت صاف کرنے والے نرم دھاگے کا ایک ٹکڑا اس کے کونے میں رکھیں، دھاگے کے باہر نکلنے والے حصے کو کاٹ کر اسے وہاں چھوڑ دیں، اس طریقہ کار سے ناخن کو متاثرہ حصے سے الگ کرکے درد میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

وکس

وکس میں موجود آئلز جراثیم کش خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اسی لئے اس کی تھوڑی سی مقدار متاثرہ ناخن پرلگا کر پٹی سے ڈھانپنے سے درد میں کمی ہوتی ہے۔ جبکہ اس کا چکنا پن ناخن کو نرم کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے اس کے رخ کو موڑنا آسان ہوجاتا ہے۔

ہلدی

یہ بھی سپر فوڈ میں شامل ایک اہم مصالحہ ہے جس میں زخم کو مندمل کرنے کی حیرت انگیز صلاحیت پائی جاتی ہےایک چائے کا چمچ ہلدی میں پانی تھوڑی سی مقدارملا کر پیسٹ بنالیں اور اسے متاثرہ حصے میں لگا کر کچھ گھنٹوں کے لئے کھلا چھوڑ دیں یا پٹی سے ڈھانپ کر خشک ہونے دیں۔ اس عمل کو دن میں کئی بار دہرایا جاسکتا ہے اس طرح درد میں کافی افاقہ ہوگا۔

سیب کا سرکہ

Advertisement

اس مسئلے میں سیب کا سرکہ بھی کسی مسیحا سے کم نہیں، کیو نکہ سیب کا سرکہ جراثیم کش اور ورم کش خصوصیات رکھتا ہے، جو انفیکشن کی روک تھام کرنے کے ساتھ سوجن کی شکار جلد کو آرام پہنچاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے روئی کو سیب کے سرکے میں ڈبو کر متاثرہ ناخن پر رکھ کر پٹی باندھ دیں، یا اسے ایسے ہی خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔

لیموں اور شہد

شہد سے بہتر کوئی مرہم نہیں، جبکہ لیموں جراثیم سے لڑنے کی بہترین صلاحیت رکھتا ہے اسی لئے ان دونوں کو ملاکر متاثرہ ناخن پر لگانے سے انفیکشن سے تحفظ ملتا ہے، اس کے لئے ایک قطرہ لیموں کا عرق اورتھوڑا ساشہد ملا کر لگائیں اور پٹی سے ڈھانپ کر رات بھر کے لئے رہنے دیں۔ ناخن بہتر ہونے تک اس عمل کو جاری رکھیں۔

ناخن کو صحیح طرح تراشے

ناخن کوتراشتے وقت درست انداز اپنائیں۔ ہمیشہ کونوں سے ناخن کو کاٹنا شروع کریں، درمیانی حصے سے نہیں۔ کونے جتنے ہموار ہوں گے، اتنا ہی اس مسئلے سے بچاؤ ممکن ہوگا۔ نوکیلے کونوں سے گریز کریں اور نہ ہی انہیں بہت زیادہ مختصر کاٹیں کیونکہ ایسا کرنے میں ان کا جلد میں دھنسنا ممکن ہوجاتا ہے۔ ہر 2 سے 3 ہفتے میں ناخن کاٹیں۔ 

بہتر جوتوں کا انتخاب کریں

Advertisement

اس مسئلے سے بچنے کا سب آسان اور بہتر حل یہی ہے کہ آرام دہ جوتوں کا انتخاب کریں جس میں انگلیوں کے درمیان فاصلہ رہے، نرم فیبرک یعنی کپڑے کو جوتے پہنیں تاکہ ہوا کا بھی گزر ہوتا رہے اور ناخن کو گوشت میں گھسنے بھی بچایا جاسکے۔

ڈاکٹر سے رجوع کریں 

اگراس مسئلے کے حل میں کوئی بھی گھریلوعلاج گارگر ثابت نہ ہواور آرام نہ آئے اوراگر معاملہ پیچیدہ ہو یا متاثرہ جگہ بہت زیادہ سوج جائے تو جلد کے ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں یا جنرل پریکٹیشنر بھی عام طور پر اس مسئلے کا علاج کرنے میں کامیاب رہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر