
چینی سے جادوئی کرتب دکھانے والے شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، دیکھنے والے حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص چینی کے ساشے سے جادوئی کرتب دکھا رہا ہے، تاہم وہ ایسا کرتب دیکھاتا ہے کہ ویڈیو دیکھ کر تمام صارفین حیران رہ گئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص چینی کے ساشے کو کھولتا ہے اور چینی کو مٹھی میں ڈال لیتا ہے۔
پھر وہ چینی کا خالی ساشے ہونٹوں میں دبا لیتا ہے اور مٹھی میں بند چینی کو ہوا میں اڑا دیتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ شخص چینی کو ہوا میں اڑانے کے بعد ایسا تاثر دیتا ہے کہ جیسے وہ چینی کے ذرات کو چن رہا ہے اور کچھ ہی دیر بعد وہ چینی واپس ساشے میں ڈال دیتا ہے۔
I’ve watched this 57 times and still can’t figure it out 😵💫 (via jadon.ray/TT) pic.twitter.com/TjsFrm7Udg
— Overtime (@overtime) February 25, 2022
تاہم کچھ صارفین اس کرتب کو سمجھ گئے اور کہا کہ جادوگر سیدھے ہاتھ کے انگوٹھے پر ایک جعلی انگوٹھے کا خول پہنا ہوا ہے جس میں چینی بھری ہوئی ہے اور اس نے ہاتھ کی صفائی سے لوگوں کو بےوقف بنا کر چینی ایسے نکالی کے کسی کو معلوم ہی نہیں ہوا اور ایسا لگا جیسے یہ ہوا سے چینی پکڑ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بھرپور وائرل ہو رہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News