Advertisement
Advertisement
Advertisement

2022 کی بہترین اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز

Now Reading:

2022 کی بہترین اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز
2022 کی بہترین اینڈروئیڈ ایپلی کیشنز

گوگل کے آپریٹنگ سسٹم اینڈروئیڈ نے صارفین کے لیے سہولتوں کا ایک نیا جہاں کھول دیا ہے۔ گوگل پلے اسٹور پرلاکھوں ایپلی کیشنز موجود ہیں، جن میں سے ہر ایپلی کیشن کے اپنے اپنے افعال ہیں، لیکن ان لاکھوں ایپس میں سے گنتی کی چند ایپ کو منتخب کرنا یقینا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔

ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والی اہپم پیش رفت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ گیجٹس 360 نے ایسی ایپس کی فہرست مرتب کی ہے جو کہ ہر استعمال کنندگان کے فون میں موجود ہونا چاہیئے۔

اس فہرست میں آپ کی نشانہ بازی کی جانچ کرنے والی ایپ بھی ہے تو صارف کو روزمرہ کے امور کی انجام دہی میں مدد دینے والی ایپ بھی ہے۔

فروری کی بہترین ایپس

رواں ماہ کی بہترین ایپ میں سرفہرست ایپ پرائریٹیز (Priorities)ہے۔ جیسا کہ اس کے نام سے ہی ظاہر ہے یہ ایک شیڈولر ایپ ہے۔ دوسری شیڈولر ایپ کے برعکس اس کا یوزر انٹر فیس بہت سادہ ہے، جو پہلی بار بھی اس ایپ کو استعمال کرنے والے استعمال کنندہ کی سمجھ میں آجاتا ہے۔

Advertisement

یہ ایپ آپ کو ایک نظم و ضبط کے ساتھ روزمرہ کے اہم کام، ایونٹس اور التوا شدہ کاموں کو ترتیب کے ساتھ سرانجام دینے میں مدد دیتی ہے۔ استعمال کنندہ اپنے بقایا کاموں کو ان کی اہمیت کے لحاظ سے فرنٹ پیچ پر رکھ سکتے ہیں۔

ایلو آڈیو

کتاب یا کسی دستاویز کو پڑھنے کے بجائے سننا ناموس سا محسوس ہوتا ہے، لیکن اگرآپ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جو پڑھنے کے بجائے سننے میں خود کوزیادہ پُرسکون محسوس کرتے ہیں۔ تو پھر یقیناً ’ Elo Audio‘ ایپ آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔

یہ ایپ استعمال کنندہ کو کسی بھی نجی یا آفیشل دستاویزات، کتابوں کو امپورٹ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ فائلیں امپورٹ کرنے کے بعد انہیں آپ اپنی ترجیحات کے مطابق ترتیب دے کر پلے لسٹ بنالیں اور آرام سے سنتے رہیں۔

یہ ایپ ورڈ اور پی ڈی ایف دونوں فارمیٹ کو سپورٹ کرتی ہے۔ یہ ایپ استعمال کنندگان کو مختلف آوازیں منتخب کرنے کا اہل بھی بناتی ہے۔

ایک پوڈ کاسٹ کی طرح کام کرنے والی یہ ایپ ایسے افراد کے لیے بہت بہترین ہے جنہیں بیماری یا کسی اور وجوہات کے سبب کم دکھائی دیتا ہے۔

Advertisement

ایکٹو فلو

Actuflow کے نام سے بنائی گئی اس ایپ کا مقصد استعمال کنندہ کو بار بار فون چیک کرنے کی جھنجھٹ سے چھٹکارا دلا کر کام یا پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔

ایک بار ایکٹو فلو موڈ کو فعال ( ان ایبل) کردیا جائے تو پھر جب بھی آپ اپنے فون کو ان لاک کرنے کی کوشش کریں گے تو یہ ہر بار آپ سے اس کی وجہ پوچھے گی۔

آپ کی بیان کی گئی وجہ کو یہ ایپ اپنے ریکارٖڈ میں محفوظ کر لے گی۔

دن کے اختتام پر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس ایپ کو کیوں اور کس لیے دیکھا گیا۔ ڈیجیٹل ویل بینگ کی طرح یہ دن بھر میں فون ان لاک کرنے کی تعداد بھی ریکارڈ کرتی ہے۔

یہ خصوصی طور پر ایسے افراد کے لیے بنائی گئی ہے جو چھوٹی چھوٹی چیزوں کے لیے ہمیشہ اپنے اسمارٹ فونز کو چیک کرتے رہتے ہیں۔

Advertisement

اگر چہ ہر بار فون ان لاک کرنے کی وجہ لکھنا پریشان کن ہے لیکن اس سے آپ کو اپنا اسکرین ٹائم کرنے میں بھی کافی مدد مل سکتی ہے۔

بگ ہنٹر

 یہ ایک بہت سادہ مگردلچپ گیم ہے جو انٹرنیٹ کی غیر موجودگی میں بھی کام کرتا ہے۔ اس گیم میں آپ کو ایسے جانوروں کو نشانہ بنانا پڑتا ہے جو آپ پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بہترین گرافکس اور موسیقی کے ساتھ اس کھیل میں کھلاڑی کو اپنی مرضی کے جانور منتخب کرنے کی آزادی دی جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
بغیر ڈرائیور خودکار ٹیکسی لندن میں کب چلیں گی؟ گوگل نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر