بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے نواسے اور شاہ رُخ خان کی بیٹی جلد ایک ساتھ فلم میں دکھائی دیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے معروف سینئیر اداکار امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا اور بالی وُڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی نئی فلم ’دی آرچیز‘ریلیز ہونے والی ہے جس میں یہ اپنا ڈیبیو دیں گے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سہانا خان اور اگستیہ نندا کو کچھ دن پہلے فلمساز زویا اختر کے دفتر کے باہر دیکھا گیا تھا، اس کے بعد سے دونوں کے ڈیبیو کی خبریں زوروں پر ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ زویا اختر ‘دی آرچیز’ کے نام سے فلم بنا رہی ہیں اور ان کی اس فلم کے زریعے امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا اس فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والے ہیں اگستیہ اس فلم میں آرچی کے کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان بھی مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

رپورٹ کے مطابق اگستیہ نندا اور سہانا خان کے علاوہ کچھ فلم کے پس منظر کام کرنے والوں کے بچے بھی فلم ’دی آرچی ‘میں کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دی آرچی فلم رواں سال اکتوبر میں ریلیز کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
