عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ تجارت کے دروازے کھل چکے ہیں۔
مشیر وزیراعظم برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بعد آج انجینئرنگ اور ہیلتھ کے شعبہ سے منسلک کاروباری افراد کیلئے بزنس ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ اسٹریٹجک ٹریڈ پالیسز پارلیمنٹ سے منظور کروائی ہے، اپنی پراڈکٹ کو دوسرے ممالک تک پہنچانے کیلئے بیرون ممالک کے وفد کو ایکسپو میں دعوت دی۔
مشیر وزیراعظم برائے صنعت و تجارت نے یہ بھی کہا کہ 300سے زائد وفد آج ایکسپو سینٹر میں آئے، گورنر ہاؤس میں وفود کیلئے ایک تقریب کا اہتمام کیا جائیگا۔
عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہمارا سامان افغانستان سے ازبکستان سمیت دیگر ممالک میں بھیجنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، امید ہے اس ایکسپو سے ہماری ایکسپورٹ میں مزید اضافہ ہوگا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لانگ مارچ سے میرا کوئی تعلق نہیں، وزیراعظم کا دورہ روس بہت اچھا رہا۔ روس کے ساتھ ہماری ٹریڈ بہت کم ہے، ایک بلین ڈالر سے کم ٹریڈ ہے جبکہ روس کے ساتھ ہمارے بینکنگ سسٹم اور کسٹم سسٹم کو بھی بہتر کرنا ہے۔
عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ روس کے ساتھ تجارت کے دروازے کھل چکے ہیں، آئندہ ہفتے روس کے وزیر صنعت سے ویڈیو کانفرنس ہوگی۔
مشیر وزیراعظم برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں ساری دنیا کے ساتھ ٹریڈ کرنی چاہیے، اس سال کے اختتام پر ہمارا ریکارڈ ایکسپورٹ ہوگا جبکہ ایکسپورٹ سائز 31 بلین ڈالرز گڈز میں، 7 بلین ڈالرز سروسز میں ہدف رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
