Advertisement
Advertisement
Advertisement

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو بھارت کے ہاتھوں شکست

Now Reading:

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کولکتہ میں کھیلے گئے اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  7 وکٹوں کے نقصان پر 157 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پوران 61 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،کیل مایرس 31 جبکہ کپتان کیرن پولارڈ 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

بھارت کی جانب سے ہرشل پٹیل اور روی بشنوئی نے 2،2 شکار کیے جبکہ بھنیشور کمار، دیپک چاہر  اور چاہل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

Advertisement

ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا گیا ہدف بھارت نے انیسویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بھارت کی جانب سے کپتان روہیت شرما 40 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے،ایشان کشن 35، جبکہ سوریا کمار یادو 24 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روسٹن چیس نے 2 شکار کیے جبکہ کوٹریل اور فابئین ایلن نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

روی بشنوئی کو 2 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر