لنڈا بازار میں آتشزدگی کے باعث 400 دکانیں جل کر راکھ ہوگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کھاریاں کے لالہ موسی لنڈا بازار میں پیش آیا ، جہاں لگنے والی آگ سے لنڈا بازار کی 400 دکانیں اور پتھارے جلکر رکھ میں تبدیل ہوگئے ہیں تاہم اب ریسکیو 1122 کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لنڈا بازار میں آگ بھڑکنے سے 10 کڑور روپے مالیت کا نقصان بھی ہوا لیکن تاحال آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
پولیس کے مطابق آگ کے شعلوں نے 4 ایکڑ پر مشتمل 400 دکانوں سمیت دیگر گاڑیاں اور رکشہ بھی جل کر خاکستر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ ڈی پی او عمر سلامت سمیت پوليس کی بھاری نفری بھی جائے حادثہ لنڈا بازار لالہ موسی میں موجود ہیں۔
یاد رہے کہ کچھ ہفتے قبل بھی فیصل آباد میں گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا خاکستر ہوگیا تھا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھاکہ آگ کی لپیٹ میں پھنسے ہوئے 9 فیکٹری کارکنان کو ریسکیو کرلیا گیا جبکہ فائر آپریشن کے بعد آگ پر قابو بھی پا لیا گیا تھا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
