Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک اور مسلم طالبہ کے حجاب پہننے پر انتہا پسند ہندو طلبا مشتعل

Now Reading:

ایک اور مسلم طالبہ کے حجاب پہننے پر انتہا پسند ہندو طلبا مشتعل

بھارت میں جنونی اور انتہا پسند ہندؤوں کی جانب سے مسلم طالبات کو حجاب پہننے سے روکنے کا ایک اور واقع رونما ہو گیا۔

کرناٹک سے شروع ہونے والا یہ تنازع اب بھارت کے طول و عرض میں پھیل چکا ہے ، ہندتوا کا پرچار کرنے والے نام نہاد سیکولربھارت کا مکروہ چہرہ اب کھل کر پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔

بھارت کے شہر کرناٹک سے شروع ہونے والا حجاب تنازع مدھیہ پردیش بھی پہنچ گیا ہے ۔ تازہ معاملہ ستنا ضلع کا ہے ۔ یہاں ایک کالج میں امتحان دینے ایک طالبہ حجاب پہن کر پہنچ گئی۔

 اس دوران وہاں موجود کچھ طلبہ نے اس بات کی مخالفت کی ۔ اس کے بعد  کالج کے پرنسپل نے طلبہ سے تحریری طور پر لیا کہ وہ اگلی مرتبہ امتحان دینے کیلئے صرف کالج کی ڈریس میں ہی آئے گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دراصل ستنا ضلع کے ڈگری کالج میں ایم کام تھرڈ سیمسٹر کے امتحانات ہورہے ہیں ۔ اس دوران دروازے پر طلبہ کی لائن لگی تھی ۔ اسی لائن میں ایک طالبہ حجاب پہن کر کھڑی ہوگئی ۔ اس پر کچھ طلبہ نے اس کی مخالفت کی۔

 طلبہ کی مخالفت کو دیکھتے ہوئے کالج انتظامیہ نے فورا طالبہ کو امتحان دینے سے روک دیا اور ہدایت دی ۔ انچارج پرنسل وشیش سنگھ نے طالبہ سے کہا کہ وہ اگلی مرتبہ سے کالج کی ڈریس میں امتحان دینے کیلئے آئے گی ۔ اس پر طالبہ نے بھی رضامندی ظاہر کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر